BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 18 October, 2004, 18:39 GMT 23:39 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پوتن کا ووٹ بش کے لیے؟
 

 
 
صدر پوتن کے بیان سے مطلب لیا جارہا ہے کہ انھوں نے صدر بش کو ترجیح دی ہے
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجوں پر ان کے بقول عالمی دہشت گردوں کے حملوں کا مقصد یہ ہے کہ امریکہ کے صدر جارج بش کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاۓ۔ پوتن نے کہا کہ اگر یہ لوگ کامیاب ہوگۓ تو امریکہ اور تمام عالمی اتحاد پر اپنی فتح کا جشن منائیں گے۔

صدر پوتن نے کہا کہ روس امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرے گا۔ تاہم ان کے اس تبصرے کا یہی مطلب لیا جاۓ گا کہ پوتن صدر بش کی فتح کو ترجیح دیتے ہیں۔

بش اور پوتن دونوں ہی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کے بارے میں ایک جیسی دوٹوک آرا رکھتے ہیں۔ جب سے روس عالمی اتحاد میں شامل ہوا ہے بش انتظامیہ نے بھی چیچنیا میں روس کے طرز عمل پر محتاط طور پر تنقید کی ہے۔

تاہم صدر پوتن شائد اس بات پر ناراض ہیں کہ صدر بش کے حریف اور ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار سنیٹر جان کیری کے قریبی بااثر لوگ روس پر تنقید کررہے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکہ اور یورپ کے ایک سو سے زیادہ خارجہ پالیسی کے ماہرین نے ایک خط پر دستخط کیے تھے جس میں صدر پوتن پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ روس میں جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اسے دوبارہ مطلق العنانیت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

یہ خط مغربی رہنماؤں کو بھیجا گیا تھا۔ سنیٹر جوزف بڈن ، جو کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بڑے ماہر ہیں ، نے بھی اس خط پر دستخط کیے تھے۔

اس مہینہ کے شروع میں رچرڈ ہالبروک ، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر جان کیری جیت گۓ تو وہ امریکہ کے وزیر خارجہ ہوں گے، نے اخبار فنانشل ٹائمز میں لکھا تھا کہ صدر بش نے روسی صدر پوتن کی قیادت پر ہونے والے پریشان کن رجحانات پر نرم ردعمل کا مظاہرہ کیا جس سے روسی صدر کی بدترین خصلتیں اور زیادہ مستحکم ہوگئیں۔

یہ کہنا مشکل ہے کہ اگر جان کیری صدر بن گۓ تو ان کی خارجہ پالیسی ماسکو کے بارے میں کتنی مختلف ہوگی تاہم صدر پوتن نے تو واضح کردیا ہے کہ وہ یہ جاننے کے لیے پُرجوش نہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد