BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 September, 2004, 02:16 GMT 07:16 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پوتن کے اقدامات پرامریکی تشویش
 
امریکہ نے بیسلان سکول کے سانحے کے بعد روسی صدر ولادیمر پوتن کے اقدامات کو ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔

بیسلان کے اس سکول میں کچھ دن پہلے بچوں سمیت یرغمال بنا لیئے جانے والے تین سو تیس افراد اس فوجی کارروائی میں ہلاک ہوگئے تھے جو ان کی رہائی کے لئے کی گئی تھی۔

اس سانحے کے بعد صدر پوتن نے کئی کڑے اقدامات کیئے ہیں جن کا مقصد مرکز کی گرفت مضبوط کرنا ہے۔

اب امریکی حکام ان اقدامات کو جمہوریت کے لئے ضرر رساں قرار دے رہے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان رچرڈ باؤچر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جمہوریت کے فروغ میں نازک توازن قائم رکھنا ضروری ہے۔

ادھر امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاؤل کا اس معاملے پر تبصرہ بھی اس بات کی واضح نشان دہی کرتا ہے کہ صدر پوٹن کے منصوبے کے اثرات کے بارے میں واشنگٹن کو کس حد تک فکرلاحق ہوگئی ہے۔

کولن پاؤل نے کہا کہ یہ منصوبہ عملی طور پر ماضی کی بعض جمہوری اصلاحات کو پیچھے دھکیل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اچھی طرح سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی سے جنگ کرنا کتنا ضروری ہے لیکن ایک توازن برقرار رکھنا بھی ضروری ہے کہ کہیں کوئی ایسا قدم تو نہیں اٹھایا جارہا ہے جو جمہوری اصلاحات یا جمہوریت کے لۓ ضرر رساں ہو۔‘

امریکہ کی پوری کوشش ہے کہ خود بھی اس بارے میں توازن پیدا کرے کہ ایک جانب روس میں جمہوریت کی بات ہوتی رہے اور دوسری طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے اس ساتھی کی حمایت کا اظہار بھی ہوتا رہے۔اسی لیے کولن پاؤل اور وزارتِ خارجہ کے بیانات میں روسی اقدامات کے لۓ مشروط حمایت ظاہر کی گئی ہے۔

صدر پوٹن نے حال میں واشنگٹن پر الزام لگایا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دو رخی پالیسی پر چل رہا ہے۔ بسلان کے سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد امریکہ نے کہا تھا کہ چیچنیا پر سیاسی بات چیت ہونی چاہیئے جس کے جواب میں صدر پوتن نے کہا تھا کہ ’آپ پہلے اسامہ بن لادن کو بلاکے ان سے مذاکرات شروع کیجۓ۔‘

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد