BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 May, 2004, 11:58 GMT 16:58 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نجف میں مقدس مقامات کو نقصان
 
لوگ مقدس مقامات کو نقصان پہنچنے پر واویلا کر رہے ہیں
لوگ مقدس مقامات کو نقصان پہنچنے پر واویلا کر رہے ہیں
عراق میں شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کی ملیشیا اور امریکی فوج میں ہونے والی جھڑپوں میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مقتدیٰ الصدر نے ان مقدس مقامات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے نجف کا دورہ کیا۔

عرب ٹی وی چینل الجزیرہ نے ان مقامات کو پہنچنے والے نقصان کی تصاویر بھی دکھائی ہیں جن میں چند زخمی بھی زمین پر گرے نظر آ رہے ہیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نجف میں کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کے سبب عراق کی شیعہ اکثریتی آبادی مشتعل ہو سکتی ہے۔

اس سے پہلے کوفہ اور نجف میں رات بھر جاری رہنے والی لڑائی میں کم از کم پانچ عام شہری ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے تھے۔

بغاد میں کار بم دھماکے سے گڑھا پڑ گیا

دریں اثناء بغداد میں آسٹریلیا کے سفارتی مشن اور آسٹریلوی فوجی چوکی کے قریب مبینہ کار بم دھماکہ بھی ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ خودکش حملہ آور کی کارروائی تھی یا نہیں۔

اس کے علاوہ پیر کو بغداد کے شمال مغرب میں واقع ایک امریکی فوجی چوکی پر راکٹ حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ کرکوک میں ملک کے اقلیتی ترک باشندوں کے نمائندہ سیاستدان احمد نجم الدین کو شام کے وقت دفتر سے جاتے ہوئے ہلاک کر دیا گیا۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق نجف اور کربلا کے درمیان واقع شہر کُت کے باہر ایک پُل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد