BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 May, 2004, 13:43 GMT 18:43 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق: چھیالیس مزاحمت کار ہلاک
 
عراق میں موجود امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کوفہ میں ہونے والی جھڑپوں میں شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کی ملیشیا کے کم از کم چھیالیس ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجی حکام کے مطابق شہر میں واقع ایک مسجد کے صحن میں اتحادی فوجوں اور مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں بتیس افراد ہلاک ہوئے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے امریکی طیارے اور توپ خانے نے علاقے پر ہلہ بول دیا جس کے بعد سینکڑوں اتحادی فوجیوں نے ٹینکوں کی مدد سے مسجد پر حملہ کر دیا۔

اس کے علاوہ نجف میں واقعہ ایک پرانے قبرستان کے قریب شدید بمباری بھی کی گئی۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقتدیٰ الصدر کی ملیشیا نے سنیچر کو نجف اور کربلا سے اس شرط پر نکل جانے کی پیشکش کی تھی کہ امریکہ اپنی فوجوں کو واپس بلا لے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد