BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 May, 2004, 12:10 GMT 17:10 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ایران کی امریکہ پر تنقید
 
نجف
امریکی ٹینک شہر کے اندر اس قبرستان تک چلے گئے جہاں دنیا بھر کے اہلِ تشعیہ تدفین کی دعا کرتے ہیں
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے عراق میں امریکی مسلح افواج کی کارروائیوں پر انتہائی نارضگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ امریکیوں نے گزشتہ ہفتے نجف ِ اشرف پر حملے کے دوران اہلِ تشعیہ کے لیے انتہائی تقدیس کے حامل مزاروں کو نقصان پہنچایا۔

اس دوران امریکی ترجمان نے بھی الزام لگایا ہے کہ مقدس مزاروں کو نقصان غالباً مقتدیٰ الصدر کے ان حامیوں نے پہنچایا ہے جن سے امریکیوں کی جنگ ہو رہی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی قیدیوں پر ناروا تشدد اور بدسلوکی کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کی وجہ سے امریکیوں کے خلاف پیدا ہونے والی نفرت برسوں برقرار رہے گی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے جن الفاظ میں امریکیوں پر تنقید کی ہے وہ ایرانی مذہبی رہنماؤں کی جانب سے امریکہ کے خلاف استعمال کیے جانے والے شدید ترین الفاظ ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد