BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 April, 2004, 00:48 GMT 05:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کوسوو فائرنگ میں تین ہلاک
 
پولیس اہلکار کی لاش
کوسوو میں اقوامِ متحدہ کے 3,000 پولیس اہلکار موجود ہیں
سابق یوگوسلاویہ کے صوبے کوسوو کی ایک جیل کے نزدیک ایک مسلح جھڑپ میں اقوامِ متحدہ کی پولیس کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں دو امریکی اور ایک اردن کا باشندہ شامل ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق بظاہر لگتا ہے کے تینوں کو عملے کے افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلانا شروع کر دیں اور گولیوں کا یہ تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔

اس فائرنگ میں گیارہ کے قریب دوسرے اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کی کیا وجہ بنی۔ یہ فائرنگ مِٹروچا میں ہوئی۔ یہ وہی جگہ ہے مارچ میں سربوں اور البانوی نژاد باشندوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی تھی۔

تاہم اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ میں کوئی سرب یا البانوی باشندہ ملوث نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے پہلے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی لیکن اقوامِ متحدہ نے اس کی ابھی تصدیق نہیں کی ہے۔

سراغ رساں جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام اس صوبے میں 3,000 سے زائد اقوامِ متحدہ کے فوجی موجود ہیں جن کی ذمہ داری صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد