BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 19 March, 2004, 01:34 GMT 06:34 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کوسوو: اقوام متحدہ کا عملہ واپس
 
ان فسادات میں مذہبی تقدس والے مقامات کو نقصان پہنچایا گیا ہے
اقوام متحدہ نے کوسوو کے قصبہ مترو ویکا سے جہاں دو روز سے جاری جھڑپوں میں مجموعی طور پر اکتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اپنا عملہ واپس بلا لیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ قصبہ میں امن عامہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جو کوسوو میں سن ننانوے کے بعد ہونے والے بدترین تشدد پر غور کے لئے بلایا گیا تھا۔

جمعرات کے روز البانوی باشندوں نے آرتھوڈوکس گرجے اور سربوں کی املاک کو آگ لگا دی تھی۔

اقوام متحدہ کے عملے کو واپس بلانے اعلان سے قبل نیٹو نے ایک ہزار مزید فوجیوں کو خطہ میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا جہاں نیٹو کے ساڑھے اٹھارہ ہزار فوجی پہلے ہی تعینات ہیں۔

سلامتی کونسل نے ان پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کی ہے اور اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب دو البانوی بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے اور اس کا الزام مترو ویکا میں بسنے والی سرب اقلیت پر لگایا گیا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد