BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 12 April, 2004, 12:18 GMT 17:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’افغان عراقیوں کی پیروی کریں گے‘
 
گلبدین حکمت یار
افغان جنگجو رہنما اور افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے عراق میں شیعہ مذہبی لیڈر مقتدہ الصدر کے حامیوں کی جانب سے قابض فوجوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے مقامی اخباروں کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ افغان باشندے جلد ہی عراقیوں کی پیروی کرتے ہوئے افغانستان میں موجود غیر ملکی فوجوں کا مقابلہ کریں گے۔

گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ عراقیوں کی کارروائی سے شیعہ برادری کی ساکھ بہتر ہوئی ہے اور اس سے شیعہ اور سنی فرقے میں باہمی اتحاد کو فروغ ملے گا۔

دریں اثناء بِن پائلٹ کے پرواز کرنے والے دو امریکی جاسوس طیارے افغانستان کے مشرقی شہر گردیز میں گر گئے ہیں۔ افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد جائے وقوعہ کے قریب ہی منعقد ہونے والی ایک صوبائی عدالت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

یہ تقریب امریکی جاسوس طیارے گرنے کے باوجود بھی جاری رہی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ طیارے کیونکہ زمین پر آ رہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد