BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 July, 2006, 00:19 GMT 05:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
آٹھ احمدیوں کا قتل، ملزم بری
 

 
 
تشدد میں ہلاک ہونے والا ایک احمدی
احمدیوں کے خلاف تشدد کے واقعات اخبارات میں آتے رہتے ہیں
گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احمدی جماعت کے آٹھ افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو بری کر دیا ہے عدالت کے مطابق ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا۔

استغاثہ کے مطابق گذشتہ برس سات اکتوبر کو پاکستانی پنجاب کے ضلع منڈی بہاءالدین کے نواحی قصبے مونگ میں جماعت احمدیہ کی ایک مسجد بیت الذکر پر ہونے والے حملے اور فائرنگ میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔

استغاثہ کے مطابق پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور بعد میں شک کی بنا پر ایک نوجوان عامرمحمود عرف عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا تھا اور اسی کےبارے میں چالان بنا کر عدالت پیش کر دیا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج مجاہد مستقیم احمد نے جمعہ کی سہ پہر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عامر محمود کو باعزت بری کر دیا۔

مسجد میں خون
مسجد پر حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے

جماعت احمدیہ کے اراکان کو ء انیس سو چوہتر میں پاکستانی پارلیمان نے ایک آئینی ترمیم کے ذریعہ دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا تھا تب سے انسانی حقوق کی تنظیمیں جماعت احمدیہ کے ارکان سے روا رکھے گئے سلوک کی شکایت کرتی آئی ہیں۔
 
 
اسی بارے میں
سلام کہنے پر دو سال سزا
05 June, 2006 | پاکستان
احمدی رپورٹ، منافرت مہم
08 March, 2006 | پاکستان
احمدی مسجد پر حملے کی مذمت
08 October, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد