آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
صدر آصف زرداری نے دینی مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کر دیے
اکتوبر 2024 کے آخری ہفتے میں جب پاکستان کی پارلیمان نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تو اُس موقع پر جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ’دینی حلقوں کے دو اہم مطالبات‘ پارلیمان سے منظور کروانے پر ملک کے متعدد مذہبی حلقوں اور گروہوں کی جانب سے تحسین پیش کی گئی۔
خلاصہ
- جنوبی کوریا میں جیجو ائیر کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں اب تک 179 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جہاز میں عملے کے چھ ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے۔
- جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق طیارے کے بلیک باکس کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اسے ڈی کوڈ کرنے ایک ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
- صدر آصف علی زرداری نے سوسائیٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے۔
- پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اس علاقے کو مُلک کے دیگر حصوں سے ملانے والی اہم ترین شاہراہ تقریباً دو ماہ سے بند ہے جسے تاحال آمدورفت کے لیے نہیں کھولا جا سکا۔