BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 October, 2008, 23:17 GMT 04:17 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
تریپورا میں پانچ دھماکے، چار ہلاک
 
تریپورا میں بم دھماکہ
بنگلہ دیش کی اسلامی شدت پسند تنظیموں کا کردار خارج از امکان قرار نہیں: خفیہ ادارے
انڈیا کی شمال مشرقی ریاست تریپورا کے دارالحکومت اگرتلا میں پولیس کے مطابق بدھ پانچ بم دھماکوں میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکے تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد شہر کے مصروف بازاروں میں ہوئے۔ ان دھماکوں میں ستر لوگ زخمی بھی ہوئے۔

اگرتلا میں ایک مقامی صحافی سید سجاد علی نے بتایا کہ چند روز بعد درگا پوچا کا تہوار ہے اور دھماکوں کے وقت بازاروں میں خریداروں کا رش تھا۔

تشدد کی تاریخ
 تریپورا میں نسلی بنیادوں پر قبائلی ٹکراؤ کی ایک تاریخ ہے لیکن مصروف علاقوں میں دھماکہ خیز مواد بہت کم استعمال ہوا ہے۔ تریپورا کی دو بڑی باغی تینظیموں نیشنل لبریشن فرنٹ اور آل تریپورا ٹائگر فورس ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں کہ ان دھماکوں کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ ان تنظیموں کا نشانہ سکیورٹی اہلکار ہوتے ہیں
 
پولیس کے مطابق دھماکے ٹائم بم سے کیے گئے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

سجاد علی نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مہاراج گنج بازار میں خریداری کر رہے تھے جب وہاں ایک بم پھٹا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دھماکے کے بعد سات لوگوں کو شدید زخمی حالت میں دیکھا اور پولیس کو واقعے کی اطلاع کر دی۔

عینی شاہدین کے مطابق شہر میں دو ایسے بم بھی ملے جو پھٹ نہیں سکے جس سے افراتفری میں اضافہ ہوا۔

تریپورا میں نسلی بنیادوں پر قبائلی ٹکراؤ کی ایک تاریخ ہے لیکن مصروف علاقوں میں دھماکہ خیز مواد بہت کم استعمال ہوا ہے۔ تریپورا کی دو بڑی باغی تینظیموں نیشنل لبریشن فرنٹ اور آل تریپورا ٹائگر فورس ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں کہ ان دھماکوں کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ ان تنظیموں کا نشانہ سکیورٹی اہلکار ہوتے ہیں۔ تاہم انہوں نے بنگالی آبادکاروں کے دیہات پر بھی حملے کیے ہیں اور کئی بار لوگوں کو ہلاک بھی کیا ہے۔

خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں ان دھماکوں میں بنگلہ دیش کی اسلامی شدت پسند تنظیموں کے کردار کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد