BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 October, 2005, 07:47 GMT 12:47 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بھارت: ٹرین حادثہ، 100 ہلاک
 
ٹرین
بھارتی ریلوے نظام میں حادثوں کی شرح بہت زیادہ ہے
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ٹرین کی بوگیوں کے پٹڑی سے اتر کر ندی میں گرنے کے نتیجے میں سو سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار عمر فاروق کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق جائے حادثہ سے لاشیں تین بوگیوں میں بھر کر سکندر آباد روانہ کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک صرف دس لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے جس میں ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

بی بی سی کے نمائندے عمر فاروق نے جنوبی مرکزی ریلوے کے جنرل مینجر کمت ورگھیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک پانی سے 89 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

یہ حادثہ ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد کے جنوب میں ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب ولیگونڈا نامی قصبے کے قریب ڈیلٹا ایکسپریس سیلابی پانی میں پٹڑی بہہ جانے کے سبب پٹڑی سے اتر گئی۔ علاقے میں شدید بارشوں کے باعث ریل کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتر کر قریبی ندی میں گرگئیں۔

خطرہ ہے کہ اس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق متعدد افراد سیلابی پانی میں گری ہوئی بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور سیلابی پانی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دقت پیش آ رہی ہے اور امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ ٹرین کی ہر بوگی میں پچاس سے ساٹھ افراد سوار تھے۔ بھارتی ریلوے کے ترجمان استھر کار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ’ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ وہ بوگیوں تک رسّے پھینک رہے ہیں تاکہ لوگ انہیں پکڑ کر باہر نکل سکیں۔

بی بی سی کے نمائندے عمر فاروق کے مطابق اس ٹرین کے زیادہ تر مسافر دیوالی کا تہوار منانے کے لیے اپنے گھروں کی جانب جا رہے تھے۔ بھارت کی جنوبی ریاستوں میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد