BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 July, 2005, 02:42 GMT 07:42 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ٹرین میں پھنسے مسافر بچا لیے گئے
 
سیلاب سے ذرائع نقل و حمل بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں
بھارت کی ریاست گجرات میں اہلکاروں نے بتایا ہے کہ مسافروں سے بھری جو ٹرین گاڑی سیلاب کا پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹریک پر پھنس گئی تھی اس کے ساڑھے تین سو مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔

یہ مسافر دو روز سے ٹرین میں پھنسے ہوئے تھے کیونکہ علاقے میں سیلاب کا پانی کافی بلند ہوگیا تھا۔

اخباری اطلاعات کے مطابق، ٹرین میں پھنسے ہوئے مسافروں میں سے ایک کے پاس موبائل فون تھا جس کی بیٹری باقی تھی اور اسی سے مسافروں نے اپنے بچاؤ کے لیے مختلف مقامات پر فون کیا۔

گجرات پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹرین کے تمام مسافروں کو مقامی پولیس اور فوج کے جوانوں نے بچایا ہے۔ ’سب کے سب مسافروں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔‘

ایک کاروباری شخص راجیش سیٹھ نے رائٹرز کو بتایا کہ انہیں ٹرین سے ان کی بیوی نے ٹیلی فون کیا اور وہ فوراً ہی اس علاقے کی طرف چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر نوے عورتوں اور بچوں کو محفوظ مقامات کی طرف پہنچایا۔

گجرات کا ایک وسیع علاقہ ابھی تک سیلاب کی لپیٹ میں ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو بیس سے بھی تجاوز کرگئی ہے ۔جبکہ چار لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ مسٹر شیوراج پاٹیل نے کہا ہے کہ گجرات کا ستر فیصد علاقہ سیلاب سے متاثر ہے اور مرکزی حکومت متاثرین کی امداد کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

ہندوستانی فضائیہ ، بری فوج اور نیم فوجی دستے بھی امدادی کام پر متعین کردیئے گئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد