BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 April, 2005, 09:42 GMT 14:42 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مونا لیزا کو نیا گھرمل گیا
 
مونا لیزا
اب میوزیم میں مونا لیزا کے پاس اپنی دیوار ہوگی
مونا لیزا کو پیرس کے لوور میوزیم میں ہی ایک نیا گھر دیا جا رہا ہے ۔

لیونارڈو ڈونچی کے اس 500 سال پرانے شاہکار کو میوزیم کی دیوار پر تنہا لگایا جائے گا اور ہر سال مونا لیزا کو دیکھنے کے لیے آنے والے لاکھوں لوگوں کو اب مصوری کے اس بہترین نمونے کا بہتر نظارہ مل سکے گا۔

مونا لیزا کو مناسب جگہ فراہم کرنے کے لیے میوزیم نے 3.29 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں۔

16 ویں صدی کی اس اطالوی تصویرکا نظارہ کرنے کے لیے ایک مصنوعی دیوار کی تعمیر کی گئی جس پر تصویر کو تنہا آویزاں کیا جائے گا تاکہ لوگ اطمینان کے ساتھ تصویر کو دیکھ سکیں۔

تصویر کو ایسے شیشوں کے پیچھے لگایا جائے گا جس سےتصویر پر موسم اور کیمروں کی فلیش کا کوئی اثر نہیں ہوگا اور نہ ہی اس شیشے کو توڑا جا سکتا ہے۔

اس پورے علاقے کی تعمیر نو سے قبل تصویر کو دیکھنے کے لیے لوگوں کو اس کے ارد گرد بھیڑ لگانی پڑتی تھی کیونکہ یہ تصویر ایک چھوٹی سی دیوار پر دوسری تصاویر کے ساتھ آویزاں تھی جبکہ اب میوزیم میں مونا لیزا کے پاس اپنی دیوار ہوگی۔

دنیا بھر میں مشہور اس تصویر کے بارے میں خیال ہے کہ یہ لیزا گھیرادینی نام کی ایک خاتون کا پورٹریٹ ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد