سانولے رنگ کا مذاق اڑانے پر تنشٹھا ناراض

،تصویر کا ذریعہ1H PR
انڈین فلم اداکارہ تنشٹھا چترجی نے اپنے سانولے رنگ کا مذاق اڑانے پر ٹی وی شو ’کامیڈی نائٹس بچاؤ‘ پر کڑی تنقید کی ہے۔
35 سالہ کی تنشٹھا چترجی اس ٹی وی شو میں اپنی فلم ’پارچڈ‘ کے پروموشن کے سلسلے میں فلم کی ڈائریکٹر لینا یادو اور اداکارہ رادھیکا اپٹے کے ساتھ پہنچی تھیں۔
٭ <link type="page"><caption> ’انڈین سماج گورے رنگ کے پیچھے پاگل ہے‘</caption><url href="https://bbcnews.me/urdu/entertainment/2016/08/160801_india_crazy_about_fair_colour_mb" platform="highweb"/></link>
لیکن جب ان کے سانولے رنگ پر مذاق کیا گیا تو وہ شو کے درمیان سے ہی اٹھ کر چلی گئیں۔ اس کے بعد انھوں نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے اس بات پر احتجاج کیا۔
انھوں نے لکھا کہ شو کے نصف حصے تک ان کے رنگ کو لے کر مذاق اڑایا جاتا رہا، وہ اس دوران انتظار کرتی رہیں کہ موضوع شاید بدلے، لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو وہ شو سے نکل گئیں۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’ایک بار مجھ سے پوچھا گیا۔ آپ تو برہمن ہیں۔ کیا آپ کی ماں بھی برہمن تھیں؟ اس کے بعد مجھے بالواسطہ طور پر اشارہ دیا گیا کہ پھر بھی میرا رنگ سانولا کیوں ہے؟‘

،تصویر کا ذریعہ1h pr
’یہ تفریق ہماری سوچ میں گہرائی تک بیٹھی ہوئی ہے، ذات پات اور رنگ کی وجہ سے تعصب کیا جاتا ہے۔ اعلی ذات کا مطلب صاف رنگ، جو گھل مل سکتے ہیں۔ نچلی ذات کا مطلب سانولا یا کالا رنگ اور وہ اچھوت ہیں۔‘
ان پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد شو نشر کرنے والے چینل ’کلرز ٹی وی‘ نے تنشٹھا سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ شو کے قابل اعتراض حصے کو نشر نہیں کیا جائے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کلرز ٹی وی پر آنے والے ’کامیڈی نائٹس بچاؤ‘ نامی پروگرام کو مزاحیہ اداکار کرشنا اور بھارتی سنگھ پیش کرتے ہیں۔





















