ہالی وڈ اداکارہ مورین اوہارا چل بسیں

انھیں گذشتہ برس اعزازی آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانھیں گذشتہ برس اعزازی آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ مورین اوہارا کا انتقال ہوگیا ہے۔ انھیں گذشتہ برس اعزازی آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

95 سالہ مورین آئرش نژاد امریکی شہری تھیں۔

ان کے مینیجر جونی نکولیتی کے مطابق مورین کا انتقال ریاست اڈاہو کے مرکزی شہر بوازی میں واقع اپنے گھر میں سوتے ہوئے ہوا۔

اداکارہ مورین اوہارا نے اپنے کرئیر کا آغاز سنہ 1941 میں کیا تھا اور انھوں نے متعدد آسکر ایوارڈ جیتنے والے ڈرامے ’ہاؤ گرین واز مائی ویلی‘ میں کردار ادا کیا تھا۔

ان کے خاندان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے جوشیلے اور بے خوف کرداد ادا کیے جیسے کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی تھیں۔

اوہارا ہالی وڈ کے سنہری دور کے اداکاروں میں شامل ہیں

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشناوہارا ہالی وڈ کے سنہری دور کے اداکاروں میں شامل ہیں

آئرلینڈ کے صدر نے اپنے بیان میں اوہارا کے لیے کہا کہ وہ ایک ہمہ گیر اداکارہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

فلم جو مائی آئرش مولی تھا اور اس میں وہ اپنے حقیقی نام فٹز سمنز کے ساتھ سکرین پر آئیں۔لیکن انھیں بریک تھرو ’ہاؤ گرین واز مائی ویلی‘ سے ملا۔

ان کی دیگر معروف فلموں میں میریکل آن 34 سٹریٹ اور دی پیرنٹ ٹریپ وغیرہ شامل ہیں۔

دی کوائٹ مین ان پانچ فلموں میں سے ایک تھی جس میں وہ جان وائن کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں اور انھیں اس پر بہت فخر تھا۔

ستر کی دہائی میں انھوں نے فلمی صنعت کو خیر باد کہ دیا جس کی وجہ ان کے شوہر کی طیارے کے حادثے میں ہلاکت تھی۔ وہ کمرشل ایئر لائن کے مالک تھے جسے بعد میں اوہارا نے خود سھنبال لیا تھا۔