میٹ گالا 2021: سیاہ ’برقع‘، سرخ پینٹ کوٹ اور رنگین چادر۔۔۔ نیویارک میں فیشن کی تقریب میں فنکاروں کے انوکھے لباس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتقریب کی میزبان بیلی ایلش کا لباس معروف امریکی اداکارہ مارلن منرو سے متاثر تھا

فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک یعنی نیو یارک کے میٹ گالا میں دنیا کے معروف ترین فنکار نظر آئے، مگر اس تقریب کو دیکھنے والے کے نزدیک بظاہر فنکاروں سے زیادہاُن کے اچھوتے اور منفرد انداز کے ملبوسات زیر بحث آئے۔

اس تقریب کا مقصد ’میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹوم انسٹیٹیوٹ‘ کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔ گذشتہ سال یہ تقریب کووڈ 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔

یہاں مدعو کیے گئے مہمانوں کے لیے کووڈ 19 کے حفاظتی قواعد و ضوابط کی پابندی لازم تھی جس میں سب کے لیے عمارتوں کے اندر بھی ماسک پہننا ضروری تھا۔ مگر ان تمام تر کووڈ پابندیوں کے باوجود فنکاروں نے اپنے فیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبیلی ایلش کے بھائی فینیس او کونل کا سُرخ پینٹ کوٹ اور ماسک

رواں سال اس تقریب کا عنوان ’امریکہ میں فیشن کے مختلف انداز‘ تھا اور اس میں فنکاروں کا فیشن مختلف چیزوں جیسے مشہور فلم میٹرکس اور سٹیچو آف لیبرٹی (مجسمہ آزادی) سے متاثر تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناداکار ٹیموتھی شالامٹ کے اس سٹائل کو ’فارمل سویٹ پینٹس‘ کا نام دیا گیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنٹینس سٹار نایومی اوساکا جاپان کے راویتی لباس میں نظر آئیں

اس تقریب کی میزبانی پاپ سٹار بیلی ایلش، ٹینس کی کھلاڑی نایومی اوساکا، اداکار ٹیموتھی شالامٹ اور شاعرہ امینڈا گورمین نے کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن23 سالہ شاعرہ امینڈا گومین کا لباس سٹیچو آف لیبرٹی سے متاثر تھا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگلوکارہ ڈیبی ہیرس نے ڈینم جیکٹ کے ساتھ سرخ و سفید سکرٹ پہن رکھی تھی

یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنریپر لل نیس ایکس شہنشاہوں والے چوغے میں آئے تھے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناور پھر اچانک اسے اتار کر وہ آئرن مین جیسے آرمر میں کھڑے ہو گئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناور پھر اسے بھی اتار کر وہ باڈی سوٹ میں جلوہ گر ہوئے

23 بار گرینڈ سلیم کی فاتح کھلاڑی سیرینا ولیمز نے اپنے رنگ برنگے لباس سے پیغام بھیجا۔ پنکھوں سے بنے ان کے لباس نے بھی پذیرائی حاصل کی۔

'لگتا ہے کم کارڈیشیئن نے برقعے کی کوئی اپ ڈیٹ قسم پہن رکھی ہے'

سوشل میڈیا پر کِم کارڈیشیئن کے لباس پر کافی زیادہ بات ہو رہی ہیں۔ اس لباس کو کسی نے برقع کہا تو کسی نے سیاہ باڈی سوٹ۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس کے ذریعے وہ امریکی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہی تھیں۔

انھوں نے اپنے پورے جسم کو سیاہ لباس میں ڈھانپ رکھا تھا اور ان کا مکمل چہرہ اسی رنگ کے کپڑے میں لِپٹا ہوا تھا۔ یہ کاسٹوم ڈیمنا گواسالیہ نے ڈیزائن کیا تھا جو ایک فیشن ہاؤس سے منسلک ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکم کاڈیشیئن کے اس منفرد انداز پر انٹرنیٹ پر مزاحیہ میمز کی بارش ہونے لگی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکم کاڈیشیئن اپنے شوہر کانیا ویسٹ کے ساتھ اس تقریب پر آئی تھیں

کِم کے کپڑوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ لگتا ہے کم کارڈیشیئن نے 'برقعے کی کوئی اپ ڈیٹ قسم پہنن رکھی ہے۔'

نجمہ عاشق نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'مغربی دنیا کو برقعے میں خواتین سے مسئلہ ہے مگر کِم نے خود کو ڈھانپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter

مگر کوئنز موم نامی صارف کے مطابق 'افغانستان میں خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے میٹ گالا میں کم کاڈیشیئن کا برقع پہننا قابل تعریف ہے۔'

دریں اثنا میٹ گالا میں سب سے آخر میں آنے والوں میں امریکی گلوکار ریحانہ شامل تھیں۔ گذشتہ برسوں میں اس تقریب میں ان کا لباس کو کافی پسند کیا جا چکا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسیرینا ولیمز کے پنکھوں والے اوورکوٹ کو کافی پسند کیا گیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگیم آف تھرونز کی اداکارہ میزی ولیمز کا لباس فلم میٹرکس سے متاثرہ تھا۔ یہ کپڑے انھوں نے خود اپنے لیے ڈیزائن کیے تھے

اس بار انھوں نے ایک سیاہ کوٹ پہن رکھا تھا۔ ان کے ساتھ ان کے بوائے فرینڈ ایسیپ راکی تھے جن کی رنگین چادر کی چمک نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکانگریس کی رکن الیگزینڈریا کورٹیز کے لباس پر ’امیروں سے ٹیکس لو‘ لکھا تھا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنریحانہ کا مکمل سیاہ لباس اور ان کے بوائے فرینڈ کی رنگین چادر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگریمز اس تقریب میں اپنے ساتھ ایک تلوار بھی لائی تھیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔