رائل سوسائٹی آف بیالوجی نے 2018 کے بہترین فوٹوگرافروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

رائل سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ 2018 کی بہترین تصاویر میں فطرت تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جلوہ آرا نظر آتی ہے۔

اس بار کی تصاویر کا موضوع فطرت کے نقش و نگار تھا۔ اس میں خوردبینی نمونوں سے لے کر پرندوں، پودوں، کیڑے مکوڑوں اور ممالیہ جانوروں کے نقش و نگار کی تصاویر لی گئیں۔

نوجوان فوٹوگرافر کا انعام برطانوی علاقے ڈیون کے 17 سالہ فوٹوگرافر جیک اولیو نے حاصل کیا جنھوں نے اس گرگٹ کی حیرت انگیز تصویر کھینچی۔

،تصویر کا ذریعہJack Olive

سال کے بہترین فوٹوگرافر کا انعام روبرٹو بیونو نے حاصل کیا، جنھوں نے کینیڈا کی یوکون وادی میں ایک لاروا کے چھوڑے ہوئے نقش فلم بند کیے۔

،تصویر کا ذریعہRoberto Bueno

مقابلے میں کل 12 تصاویر شامل تھیں، جن میں پروفیشنل اور مشتاق فوٹوگرافر شامل تھے۔

ان تصاویر کا انتخاب کل ڈھائی ہزار تصاویر میں سے کیا گیا تھا۔

سال کا بہترین نوجوان فوٹوگرافر: شارٹ لسٹڈ تصاویر

،تصویر کا ذریعہMilo Hyde

،تصویر کا کیپشندس سالہ میلو ہائیڈ کی تصویر جس میں اوربیا پھول دکھایا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہRebecca Keen

،تصویر کا کیپشنربیکا کین نے اس مینڈک کے تصویر ونڈرمیئر جھیل میں کھینچی۔

،تصویر کا ذریعہImogen Smith

،تصویر کا کیپشنسالہ ایموجن سمتھ نے اس زیبرے کی تصویر کینیا میں لی۔

سال کا بہترین فوٹوگرافر: شارٹ لسٹڈ تصاویر

،تصویر کا ذریعہGuilhem Duvot

،تصویر کا کیپشنگولم ڈووٹ نے پتے کے ہم رنگ ٹڈی کی تصویر سلوویکیا میں کھینچی۔

،تصویر کا ذریعہHåkan Kvarnström

،تصویر کا کیپشنہاکان کوارنسٹروم نے گولڈن الجی کی تصویر کھینچی۔

،تصویر کا ذریعہSteve Lowry

،تصویر کا کیپشنسٹیو لوری نے فورامنی فیرا کی یہ خوردبینی تصویر لی۔

،تصویر کا ذریعہSean Clayton

،تصویر کا کیپشنڈرگن فلائی کے انتہائی خوبصورت پروں کی یہ تصویر شان کلیٹن نے لی۔

،تصویر کا ذریعہViraj Ghaisas

،تصویر کا کیپشنویراج گھائسس نے ممبئی میں ان پروندوں کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھا۔

،تصویر کا ذریعہHenri Koskinen

،تصویر کا کیپشنہنری کوسکینن نے سٹرک ایسڈ کے کرسٹلز کی خوردبینی تصویر کھینچی۔

،تصویر کا ذریعہSteve Lowry/Royal Society of Biology

،تصویر کا کیپشنسٹیو لوری نے ایک بھنورے کی ٹانگ میں دلکش پیٹرن تلاش کر لیے۔

تمام تصاویر کے حقوق محفوظ ہیں۔