کامیڈی وائلڈ لائف 2017 کے مقابلے میں پیش کی جانے والی تصاویر

دی کامیڈی وائلڈ لائف 2017 کے مقابلے میں قدرت مزاح سے بھرپور مناظر کو سراہا جاتا ہے۔ اس مقابلے کا مرکزی انعام پانے والی تصویر ایک الو کی ہے جو شاخ سے گرنے کے بعد دوبارہ اس پر بیٹھنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

یہ اس مقابلے کا تیسرا سال ہے اور اس کا مقصد ایسی دلچسپ تصاویر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس کرہ ارض پر موجود جانوروں کے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔

اس مقابلے کے فاتح کا انتخاب 3500 انٹریز میں سے کیا گیا۔ ان انٹریز میں سے چند دلچسپ تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTibor Kercz / Barcroft Images

،تصویر کا کیپشنیہ فاتح تصویر جس میں ایک الو اپنا توازن کھونے کے بعد دوبارہ شاخ پر بیٹھنے کی کوشش کر رہا ہے ہنگری میں ٹبروز کرچ نے بنائی ہے۔ اس تصویر کو مقابلے کا مرکزی انعام دیا گیا۔ انعام میں کئی اور چیزوں کے ساتھ کینیا کا ٹرپ بھی شامل ہے۔ فوٹو: ٹبروز کرچ

،تصویر کا ذریعہAndrea Zampatti / Barcroft Images

،تصویر کا کیپشنآندریازیمپتی نے ’آن دی لینڈ‘ کیٹیگری میں اس تصویر پر انعام پایا۔ یہ تصویر اٹلی میں ایک خرموش کی ہے۔ فوٹو: آندریا زیمپتی

،تصویر کا ذریعہTroy Mayne / Bancroft images

،تصویر کا کیپشناس تصویر میں ایک سمندری کچھوا مچلی کے منہ پر طمانچہ لگا رہا ہے۔ یہ تصویر ٹرائے مائین نے بنائی ہے اور ’انڈر دی سی‘ کیٹیگری کے زمرے میں کامیاب پائی۔ فوٹو: ٹرائے مائین

،تصویر کا ذریعہJohn Threlfall

،تصویر کا کیپشنجان تھرلفال ’اپ ان دی ایئر‘ کیٹیگری کے فاتح قرار پائے۔ ان کی اس تصویر میں ایسا لگ رہا ہے جسے پرندہ دھواں چھوڑتا ہوا جا رہا ہے۔ ایسا اس لیے دکھائی دے رہا ہے کیونکہ یہ پرندہ بالکل آسمان پر اڑنے والے جہاز کے سامنے ہے۔ فوٹو: جان تھرلفال

،تصویر کا ذریعہDaisy Gilardini

،تصویر کا کیپشنڈیزی گیلاردینی نے اس چھوٹے برفانی ریچھ کی تصویر مانیٹوبا کینیڈا میں اس وقت بنائی جب وہ اپنی ماں کے ساتھ چپکا ہوا تھا۔ فوٹو: ڈیزی گیلاردینی

،تصویر کا ذریعہPenny Palmer

،تصویر کا کیپشنپینی پالمر نے اود بلاو کی یہ تصویر اس وقت بنائی جب وہ آرام کر رہا تھا۔ یہ تصویر کیلیفورنیا میں لی گئی ہے۔ فوٹو: پینی پالمر

،تصویر کا ذریعہCarl Henry

،تصویر کا کیپشنیہ تمام پینگوئن چرچ جانے کے لیے تیار ہیں۔ کارل ہینری نے یہ تصویر جنوبی جارجیا کے جنوبی ایٹلانٹک جزیرے میں بنائی۔ فوٹو: کارل ہینری

،تصویر کا ذریعہOlivier Colle

،تصویر کا کیپشناولیور کول نے ایک خرگوش کی تصویر بیلجیئم میں بنائی جس نے اپنا منہ گھاس سے بھرا ہوا ہے۔ اس تصویر کو سب سے زیادہ پسند کیے جانے کا ایوارڈ ملا۔ فوٹو: اولیور کول

،تصویر کا ذریعہKaty Laveck-Foster

،تصویر کا کیپشنیہ دونوں بندر سڑک کی سیر کرنے کے لیے بالکل تیار لگ رہے ہیں۔ ان کی یہ تصویر انڈونیشیا میں بنائی گئی ہے۔ فوٹو: کیٹی لیویک- فوسٹر

،تصویر کا ذریعہJean-Jacques Alcalay

،تصویر کا کیپشنشان جیکس ایلکیلے نے جنوبی افریقہ کے ایک چکار جو بیل سے مشابہ ہوتا ہے کی تصویر ایسے موقع پر بنائی جب وہ بظاہر اپنے ہی ساتھی جانوروں کے ریوڑ پر سوار تھا۔ فوٹو: شان جیکس ایلکیلے

،تصویر کا ذریعہGeorge Cathcart

،تصویر کا کیپشنیہ سیل کیا سوچ رہا ہے؟ جارج کیتھکارٹ کی اس تصویر کو مقابلے کے دوران بہت سراہا گیا۔ یہ تصویر کیلیفورنیا میں بنائی گئی۔ فوٹو: جارج کیتکارٹ

،تصویر کا ذریعہDouglas Croft

،تصویر کا کیپشناس لومڑی نے اپنا یہ کام کرنے کے لیے صحیح مقام کا انتخاب کیا ہے، یہ امریکہ میں سان جوز کے گالف کورس کا ایک ہول ہے۔

،تصویر کا ذریعہDaniel Trim

،تصویر کا کیپشنڈینیئل ٹرم نے دو مچھلیوں ’مڈ سکپر‘ کی یہ تصویر تھائلینڈ میں بنائی۔ اس تصویر میں بظاہر دونوں مچھلیاں ایک ساتھ خوش لگ رہی ہیں۔