ترکی اور شام میں شدید زلزلے کے بعد کے مناظر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنترکی اور شام کے علاوہ اس شدید زلزلے کے جھٹکے لبنان، قبرص اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر غازی عنتیپ سے 80 میل دور واقع آکیزنوزو کا علاقہ ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنریسکیو کارکن ایک تین سالہ بچے کو ملبے سے نکالنے کے بعد ایمبولنس کی طرف لے جا رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشام کی سرحد کے قریب، ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن7.8 شدت کا یہ زلزلہ پیر کو علی الصبح اس وقت آیا جب لوگ سو رہے تھے۔ زلزلے کے بعد جھٹکوں یا آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشندونوں ملکوں میں سینکڑوں عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور ملبے کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جاری ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنغازی عنتیپ کے قریبی شہر دیار بکر میں بھی کئی افراد ملبے کے نیچے دب گئے جنھیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنغازی عنتیپ کے ایک اور قریبی شہر ملطیہ میں بھی عمارتیں گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنزلزے سے جانوروں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے اور شدید جھٹکوں سے ترکی کے کم سے کم دس شہروں میں تباہی کی اطلاعات ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ زلزلے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی تھیں