عید الفطر: غزہ اور بیت المقدس میں کشیدگی کے باوجود جشن، آیا صوفیہ میں پہلی نمازِ عید اور دنیا بھر سے تہوار کی جھلکیاں

غزہ اور بیت المقدس میں کشیدگی کے باوجود فلسطینی مسلمانوں نے جوش و خروش سے عید کی نماز ادا کی۔ دیکھیے مشرق وسطیٰ اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر کونوں میں عید کیسے منائی گئی۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے علاقے مشرقی کایو آرو میں نمازی کیری نتجی آتش فشاں کے سائے تلے عید کی نماز ادا کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنغزہ میں لوگ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان عید کی نماز ادا کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناگرچہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں تاہم بیت المقدس میں عید کی نماز ادا کی گئی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحالات خراب ہونے کے باوجود بچوں، بڑوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے مسجدِ اقصیٰ کا رخ کیا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبیت المقدس میں جمع ہونے والے مجمعے نے فلسطین کے حق میں نعرہ بازی کی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیروشلم میں واقع قبۃ الصخرۃ یا ڈوم آف راک کے سامنے ایک شخص اپنی بیٹی سے کھیل رہا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنقبۃ الصخرۃ یا ڈوم آف راک کے سامنے دو لڑکیاں سیلفی لیتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک مسجد کے باہر نمازیوں کا رش

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ کے جنوبی صوبے ناراتھیوات میں خواتین اپنے محلے کی گلی میں عید کی نماز ادا کر رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ کے جنوبی صوبے میں ایک خاندان کے افراد اپنے آباؤ اجداد کی قبر پر آ کر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملائیشیا کے دارالحکومت میں نمازی سڑک پر عید کی نماز ادا کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنترکی کے شہر ادرنہ میں سلیمیہ مسجد میں نمازی نمازِ عید ادا کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنروس کے علاقے تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں عید کی نماز کے بعد لوگ تصاویر بنوا رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیمن کے دارالحکومت صنعا میں مسلمان نماز کے بعد ایک دوسری کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنبرطانوی شہر لیڈز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے قواعد کے تحت نمازِ عید ادا کی جا رہی ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر پشاور کے ایک قبرستان میں یہ خاتون اپنے پیارے کی قبر پر آ کر فاتحہ خوانی کر رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنراولپنڈی کی عید گاہ شریف میں نمازِ عید کے مناظر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکراچی میں نماز عید کے بعد دو بچیاں اپنے والد کے ہمراہ گھر واپس لوٹ رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں نماز عید کا منظر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنترکی کے شہر استنبول کی مشہور آیا صوفیہ مسجد میں پہلی بار عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآیا صوفیہ میں امام عیدالفطر کا خطبہ دیتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنافغانستان کے صوبے ہرات میں نماز کے بعد دو بزرگ عید مل رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشندبئی کی ایک مسجد میں نماز سے قبل ایک شخص اپنے بیٹے کا صافہ ٹھیک کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندبئی کے عید مصلے پر نماز کے مناظر