کرائسٹ چرچ: ’دہشت گردی‘ کے حملے میں 49 ہلاک، شہری صدمے کا شکار

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر مسلح افراد کے حملے کے بعد شہری صدمے کی کیفیت میں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ جاسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 49 افراد اس ’دہشت گردی‘ کی بھینٹ چڑھ گئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنالنور مسجد میں ہونے والے حملے میں بچ جانے والے حمزہ یوسف کرائسٹ چرچ ہسپتال کے باہر اپنی اہلیہ کا انتظار کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحملے کے بعد شہریوں نے تعزیتی پیغامات اور پھولوں کے گلدستے رکھنے شروع کر دیے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ میں مساجد پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملے میں بچ جانے والا ایک شخص ننگے پیر گھر کی جانب جاتے ہوئے فون پر گھر والوں کو اپنی خیریت سے مطلع رہا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کرائسٹ چرچ میں ہونے والے حملے کے خلاف مذمتی مظاہرے شروع ہوگئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکرائسٹ چرچ شہر میں پولیس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا میں خواتین کی رگبی کی ٹیم نے میچ سے قبل خاموشی اختیار کی اور اپنے ہاتھوں میں کالی پٹیاں باندھیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے بعد ملک بھر میں قومی جھنڈا سرنگوں کر دیا گیا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپولیس کمیشنر مائیک بُش کے مطابق حملے ڈین ایوینیو پر واقع مسجد النور اور لِن ووڈ مسجد میں کیے گئے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنحملے کے بعد عینی شاہدین اور متاثرین کے لواحقین

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنحملے مںی بچ جانے والے افراد صدمےس ے دوچار اور گھر والوں کو آگاہ کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنملک کی وزیرِ اعظم نے اسے دہشت گردی قرار دیا جس کے باعث شہر صدمے میں ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنحملے میں متعدد افراد زخمی ہیں اور 20 سے زائد افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے