امریکہ میں سمندری طوفان ’مائیکل‘ سے تباہی

امریکی کی شمالی مغربی ریاست فلوریڈا ایک بار پھر شدید سمندری طوفان کی زد میں ہے۔ دیکھیے مائیکل نامی اس طوفان سے ہونے والی تباہی کی تصاویر۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی کی شمالی مغربی ریاست فلوریڈا ایک بار پھر سمندری طوفان کی زد میں ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنریاست میں اب تک کی تاریخ کے شدید ترین سمندری طوفان سے ساحلی علاقے اور گھر بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ بہت سے گھر تباہ اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبدھ کی شام فلوریڈا کے علاقے پین ہینڈل میں آنے والے ’مائیکل‘ نامی سمندری طوفان کو تیسرے درجے کا طوفان قرار دیا گیا جس میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں سے تباہی ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق درخت گرنے سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمائیکل طوفان اتنا شدید تھا کہ ساحل سے ٹکرانے کے بعد بھی اس کی شدت میں کمی نہیں آئی۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفلوریڈا میں تین لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا تھا لیکن حکام کے مطابق بیشتر افراد نے اس تنبیہ کو نظرانداز کیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنطوفان سے متاثرہ ریاستوں فلوریڈا، الاباما اور جورجیا میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفلوریڈا کے گونر رک سکاٹ نے ’ناقابل تصور تباہی‘ کے بارے میں خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ گذشتہ 100 برسوں میں یہ شدید ترین طوفان ہو سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمائیکل طوفان نے وسطی امریکہ ریاستوں کو بھی متاثر کیا اور مبینہ طور پر وسطی امریکی ممالک میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے چھ ہنڈورس، چار نکاراگوا اور تین کی ہلاکت السلواڈور میں ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق مائیکل امریکہ میں اب تک آنے والا تیسرا شدید ترین سمندری طوفان ہے۔ اس سے قبل سنہ 1969 میں کیمل نامی طوفان ریاست میسی سپی میں اور لیبر ڈے طوفان سنہ 1935 میں فلوریڈا میں ہی آیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفلوریڈا، الاباما، جورجیا اور شمالی کیرولینا میں ہنگامی حالات نافذ ہیں جبکہ سکول اور سرکاری دفاتر بند ہیں۔