حج اور عیدِ قرباں کی تیاریاں: تصویری مناظر

سعودی عرب میں لاکھوں زائرین فریضۂ حج ادا کر رہے ہیں، جب کہ دنیا بھر کے مسلمان اس موقعے پر قربانی کی تیاری کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنزائرینِ حج مکہ کے قریب عرفات کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ وہی مقام ہے جہاں پیغمبرِاسلام نے 14 سو سال قبل اپنا مشہور خطبہ دیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحاجی عرفات کے میدان کی طرف گامزن ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحاجیوں نے دھوپ کی شدت سے بچنے کے لیے چھتریاں تان رکھی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعرفات کے میدان حاجی دعا مانگ رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندوسری جانب پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں عید قرباں کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث عیدِ قرباں کے موقعے پر لگائی جانے والی مویشی منڈی میں پانی کھڑا ہو گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمنڈی سے قربانی کا بکرا رکشے پر گھر کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجب کوئی اور سواری نہ ملی تو موٹر سائیکل ہی پر بکرے کو لاد کر گھر کی طرف چلے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکویت میں ایک مویشی منڈی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعید الضحیٰ کے موقعے پر اونٹ کی قربانی کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکشمیر کے شہر سری نگر میں قربانی کے جانور کو سجایا جانا بھی روایت کا حصہ ہے۔