انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے سے تباہی تصاویر میں

انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں تقریباً ایک ہفتے بعد پھر طاقتور زلزلے سے تباہی اور ہلاکتیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں گذشتہ شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے سبب درجنوں افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنلومبوک میں اتوار کو آنے والے زلزلے کے سبب اب تک 90 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور درجنوں زخمی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنرات کو آنے والے زلزلے کے بعد اس کی تباہی کے اثرات صبح میں نمایاں ہوئے، زلزلے سے دیواریں گر گئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنزلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر آ گئے ہیں اور کھلے مقامات پر پناہ لیے ہوئے ہیں.

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنزلزلے کے جھٹکے سیاحتی جزیرے بالی میں بھی محسوس کیے گئے جہاں اب زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے عارضی ہسپتال بنایا گیا ہے.

،تصویر کا ذریعہMADE NAGI

،تصویر کا کیپشناس زلزلے سے ایک ہفتے قبل بھی لومبوک میں ایک اور زلزلہ آیا تھا اور اس میں بھی 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنلومبوک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اب زلزلے کے بعد جزیرے چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ فالٹ لائن پر ہونے کے سبب انڈونیشیا میں اکثر زلزلے آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنلومبوک میں تقریباً ایک ہفتہ قبل بھی 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنزلزلے کے جھٹکے لومبوک سے متصل سیاحت کے لیے معروف جزیرے بالی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں جہاں لوگ خوبصورت ساحل سمندر اور ہائیکنگ کے لیے دنیا بھر سے آتے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناتوار کو آنے والے زلزلے کے بعد سونامی کی وراننگ جاری کی گئی تھی لیکن اسے چند گھنٹوں کے بعد واپس لے لیا گیا تاہم اب بھی حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ساحلی علاقے سے دور رہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام ناکارہ ہونے اور تاریکی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا میں امدادی کارروائیوں کے ادارے کے ایک ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں لومبوک کے مرکزی شہر ماترم میں بڑی تعداد میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبڑی تعداد میں لوگوں نے کھلے عام آسمان تلے رات گزاری

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنخیال رہے کہ انڈونیشیا میں زلزلے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے کیونکہ یہ ملک 'رنگ آف فائر' یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں کے علاقے میں آباد ہے۔ اس قطار میں پیسفک سمندر کا تقریباً مکمل حصہ شامل ہے