رنگ بکھیرتے ہوئی آپ کی تصاویر

’بکھرتے رنگوں‘ کے عنوان سے بی بی سی کے قارئین کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر

،تصویر کا ذریعہjohn brown

،تصویر کا کیپشنجان براؤن: میرے ایک دوست کے پاس پالتو مینڈک ہیں اور اس نے مجھے ان کی تصاور بنانے کی اجازت دی۔ ہم نے مینڈکوں کو آزادی سے جو ان کی مرضی تھی کرنے دیا۔

،تصویر کا ذریعہWayne Rathbone

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر وینی راتھبون کی ہے وہ کہتی ہیں کہ اس تصویر میں نیمبیا کی خاتون نے جلد کو سورج کی گرمی سے بچانے کے لیے مکھن اور گارے کا لیپ لگا رکھا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPeter Ellis

،تصویر کا کیپشنپیٹر ایلیس: ان فلیمینگوز کو جنوبی افریقہ کے علاقے پریٹوریا میں نیشنل زولوجیکل گارڈن میں عکس بند کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہCally Stephens

،تصویر کا کیپشنکیلی سٹیفن کی تصویر، جس میں رائل نیول ایئر سٹیشن پر ریڈ ایروز جہاز فضا میں رنگ بکھیر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہChe Meriales

،تصویر کا کیپشنچی میرالس کی یہ تصویر دریائے سینٹ لارنس کی ہے۔ موسم گرما کی ایک رات جب مونٹریال آتش بازی کا فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہBrian Morris

،تصویر کا کیپشنبرائن مورس کی تصویر میں نیویارک کے اتوار بازار میں رکھی ہوئی تازہ لال مولیاں

،تصویر کا ذریعہLouisa Purvis

،تصویر کا کیپشنلوئسیا پرویس کی اس تصویر میں میانمار میں ایک بودھ بخشو خوشگوار موڈ میں گزرتا جا رہا ہے اور سفید عمارت پر چلتے ہوئے اس کا سرخ لباس انتہائی دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہDavid Hunter

،تصویر کا کیپشنڈیوڈ ہنٹر کی یہ تصویر آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی ہے جہاں ایک رہائشی عمارت کے پیچھے سے جھلکتی دھنک کا خوش کن منطر۔

،تصویر کا ذریعہDaniel Furon

،تصویر کا کیپشنڈینیئل فرون کی اس تصویر میں رنگین کپڑے پر رکھی یہ ننھی سی آبدوز

،تصویر کا ذریعہJohn Allen

،تصویر کا کیپشنجان ایلن کہتے ہیں کہ میں نے کئی دن تک گل لالہ کی کئی تصاویر لیں لیکن جب یہ خشک ہو کر جھڑنے لگے تو ایک الگ ہی کہانی بیان کر رہے تھے۔ یہ اب بھی خوش رنگ تھے لیکن وقت کے بیت جانے کے احساس کے ساتھ۔

،تصویر کا ذریعہLes Golding

،تصویر کا کیپشنلیز گولڈینگ نے نیلے چمکدار پول میں موجود اس فلوٹ کی تصویر بنائی۔