تھائی لینڈ کی غار میں پھنسے بچوں کو نکالنے کے لیے آپریشن: تصاویر

تھائی لینڈ میں غاروں کے ایک سلسلے میں پھنسے 12 بـچوں اور ان کے فٹبال کوچ کو نکالنے کے لیے ایک بڑا امدادی آپریشن جاری ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنغار کے دہانے پر امدادی ٹیمیں اپنے کام میں مشغول ہیں جبکہ بچے غار کے اندر لگ بھگ چار کلو میٹر دور ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبچوں کو آکسیجن سیلینڈر پہنچانے کے لیے بڑی تعداد میں آکسیجن سیلینڈر یہاں دیکھے جا سکتے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامدادی کاموں میں تھائی بحریہ شامل ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپمپ کے ذریعے غار سے مستقل پانی نکالا جا رہا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنغار کے دہانے پر طبی عملہ بچوں کے جلد نکلنے کی صورت میں انھیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کی مشق میں لگے ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنامدادی آپریشن میں تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبچوں کو غار سے نکالنے کے لیے دوسرے راستے کی تلاش بھی جاری ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپانی کیچڑ آلود ہے اس لیے بچوں کا تیر کر نکلنا مشکل ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبچوں کی خیریت کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں جبکہ مقامی روایت کے مطابق غار کی روحوں کو خوش کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنامدادی آپریشن کے دوران غار کے اندر کی تاریکی ایک بڑی رکاوٹ ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامدادی آپریشن کے دوران غاڑ کے اندر مزید پانی جانے سے روکنے مںی کامیابی حاصل ہو گئی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس گروپ کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں