ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی تاریخی ملاقات تصاویر میں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگاپور میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے تاریخی ملاقات کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا میں منگل کو تاریخی ملاقات کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP / Getty

،تصویر کا کیپشنصدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ یہ شاندار ملاقات تھی۔ بات بہت آگے بڑھی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشندونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد سنگاپور کے کپیلا ہوٹل میں دوپہر کا کھانا کھایا۔

،تصویر کا ذریعہAFP/ Getty

،تصویر کا کیپشنبی بی سی کے نامہ نگار روپرٹ ونگ فیلڈ ہیز کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پہلے ہی اس اجلاس کو کامیاب قرار دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP / Getty

،تصویر کا کیپشننامہ نگار کے مطابق اس ملاقات میں اگر کسی چیز کی کمی ہے تو وہ اساس یا ٹھوس مواد کی ہے۔ یعنی دونوں ممالک مذاکرات کی میز پر کیا لے کر آئے ہیں؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنگاپور کا کہنا ہے کہ اس ملاقات پر دو کروڑ سنگاپور ڈالر کے قریب خرچ آ رہا ہے۔ یہ اخراجات زیادہ تر سکیورٹی اور تین ہزار سے زیادہ غیر ملکی صحافیوں کی مہمان نوازی کے ہیں جو اس ملاقات کی کوریج کے لیے شہر میں موجود ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوہ ہوٹلز جہاں ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان مقیم ہیں، وہاں سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کسی بھی وقت آپ کی مکمل تلاشی لے سکتی ہے۔ آپ اپنے ساتھ کوئی بھی احتجاجی بینر یا لاؤڈ اسپیکر نہیں لے جا سکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنگاپور کی ریپڈ ڈپلائمنٹ ٹروپس کے ارکان بھی سربراہی ملاقات کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔