’سانٹافے ہائی سکول میں فائرنگ: گولی چلنے کی آواز آئی تو جتنا ممکن ہوا تیز بھاگی‘

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے نزدیک سانٹافے ہائی سکول میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے دس افراد ہلاک جبکہ مزید دس زخمی ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے نزدیک سانٹا فے ہائی سکول میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے دس افراد ہلاک جبکہ مزید دس زخمی ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسکول کے 17 سالہ حملہ آور طالبعلم دیمیتریوس پاگورٹزس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلبہ کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ 'مختلف قسم کا دھماکہ خیز مواد' سکول اور سکول کے نزدیک سے ملا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانھوں نے مزید کہا کہ پولیس کو حملہ آور کی ڈائری اور اس کے کمپیوٹر اور موبائل فون سے مزید معلومات ملی ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نہ حملے کی پہلے تیاری کی تھی اور اس کے ارادہ تھا کہ وہ اس کے بعد خود کشی کر لے گا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسکول میں موجود طلبہ نے بتایا کہ حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے آرٹ کی کلاس میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایا 'کوئی شخص بندوق لے کر کلاس میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی اور ایک لڑکی کو ٹانگ میں گولی لگ گئی۔'

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنٹیکساس سکول کی فائرنگ سے قبل فروری میں فلوریڈا کے ایک سکول میں ایک طالبعلم نے فائرنگ کر کے 17 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ڈکوٹا شریڈر نامی طالبہ نے بتایا کہ فائر الارم بجنے کے بعد تمام طلبہ باہر کی جانب بھاگے اور 'باہر جاتے ہیں گولی چلنے کی آواز آتی ہے اور میں جتنا ممکن ہوا تیزی سے بھاگی تاکہ میں چھپ سکوں اور پھر میں نے اپنی ماں کو فون کیا۔'

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنامریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2018 میں امریکی سکولوں میں جتنے طلبہ فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں، اتنے امریکی فوجی میدانِ جنگ میں نہیں مارے گئے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق حملے کے وقت سکول میں 1400 طلبہ موجود تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/ GETTY

،تصویر کا کیپشنہیوسٹن کے سانٹافے ہائی سکول میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے دعائیہ تقریب منقعد ہوئی جس میں متعدد افراد نے شرکت کی۔

،تصویر کا ذریعہAFP/ GETTY

،تصویر کا کیپشنٹیکساس میں منعقد ہونے والی اس دعائیہ تقریب میں ہلاک ہونے والے افراد کے دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکارڈیناس فمیلی نے موم بتی جلا کر سانٹافے ہائی سکول کی شوٹنگ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا