ہوسٹن: شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں

امریکہ کے شہر ہوسٹن میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والی شدید بارشوں سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسمندری طوفان ہاروی کے سبب شدید بارشوں سے ہوسٹن میں سیلاب آ گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ ٹیکساس کے علاقے کارپس کریسٹی پہنچے ہیں جہاں طوفان کے باعث سب سے پہلے بارش ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناب تک شہر میں 30 انچ تک بارش ہوئی ہیں جس سے سڑکیں دریاؤں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمحکمۃ موسمیات کا کہنا ہے کہ ابھی مزید بارش کا امکان ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 1200 نیشنل گارڈ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہوسٹن شہر سے پانی میں پھنسے تقریباً تین ہزار افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشہر کے سکول بند ہیں اور رن وے پر پانی جمع ہونے کے سبب دو بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہوسٹن شہر کے باہر دو بڑے آبی ذخائر میں گنجائش سے زیادہ جمع ہونے کے سبب طغیانی آ گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسیلاب کے سبب سینکڑوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ 30 ہزار افراد کو ہنگامی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہاروی طوفان کی وجہ سے بدھ کو بھی مزید بارشوں کا امکان ہے۔