جی20 اجلاس کے موقعے پر پرتشدد مظاہرے: تصاویر

جی20 اجلاس کے موقعے پر جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجی20 اجلاس کے موقعے پر جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں جن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا۔ صورتِ حال اس قدر بگڑ گئی کہ امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کا سرگرمیاں محدود کرنا پڑیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکٹر بائیں بازو کے شدت پسندوں نے پتھراؤ کیا، رکاوٹوں کو آگ لگا دی اور دکانیں لوٹ لیں۔ ہیمبرگ کی پولیس نے حالات کو بےحد سنگین قرار دیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخیال کیا جاتا ہے کہ ہیمبرگ میں جی20 کے ایک لاکھ کے قریب مخالفین موجود ہیں، تاہم ان کی ایک قلیل تعداد تشدد میں حصہ لے رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجی20 اجلاس کے مقام پر 20 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمظاہرین نے کاروں کو نذرِ آتش کر دیا، کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور پولیس ہیلی کاپٹروں پر فلیئر فائر کیے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمظاہرین ماحولیاتی تبدیلی، دنیا میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور اجلاس میں صدر ٹرمپ اور صدر پوتن کی موجودگی پر احتجاج کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپ استعمال کر رہی ہے اور آگ بھی اسی آلے کی مدد سے بجھائی جا رہی ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجرمن چانسلر انگلیلا میرکل نے تشدد کو ’ناقابلِ قبول‘ قرار دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمظاہرے بین الاقوامی رہنماؤں کی آمد سے قبل ہی شروع ہو گئے تھے۔