زنجبار کے ورثے کا تحفظ

تنزانیہ کے ساحل کے قریب واقع زنجبار کا جزیرہ سواحلی فنِ تعمیر کی مثالوں سے بھرا ہوا ہے تاہم ایک عرصے تک نظرانداز کیے جانے کی وجہ سے بہت سی عمارتیں شکست و ریخت کا شکار ہیں

،تصویر کا ذریعہAurelie Marrier d'Unienville

،تصویر کا کیپشنتنزانیہ کے ساحل کے قریب واقع زنجبار کا جزیرہ سواحلی فنِ تعمیر کی مثالوں سے بھرا ہوا ہے

،تصویر کا ذریعہAurelie Marrier d'Unienville

،تصویر کا کیپشنایک عرصے تک نظرانداز کیے جانے کی وجہ سے بہت سی عمارتیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں

،تصویر کا ذریعہAurelie Marrier d'Unienville

،تصویر کا کیپشناب مقامی ماہرین روایتی مہارت سے ان عمارتوں کو بحال کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAurelie Marrier d'Unienville

،تصویر کا کیپشنسٹون ٹاؤن زنجبار کے دارالحکومت کا تاریخی علاقہ ہے جسے یونیسکو نے سنہ 2000 میں عالمی ورثے میں شامل کیا تھا

،تصویر کا ذریعہAurelie Marrier d'Unienville

،تصویر کا کیپشنتاہم مٹونی پیلس جیسی اس کی عمارتیں بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک اور جزیرے کی مرطوب آب و ہوا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں

،تصویر کا ذریعہAurelie Marrier d'Unienville

،تصویر کا کیپشنمرمت کے لیے روایتی ریت اور چونے کے پتھر کی جگہ کنکریٹ کے استعمال سے بھی عمارتوں کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے

،تصویر کا ذریعہAurelie Marrier d'Unienville

،تصویر کا کیپشنزنجبار کے ہیریٹج جاب کریئیشن پراجیکٹ کے تحت طلبہ کو ترکھان اور راج مستری کا کام سکھایا گیا ہے تاکہ وہ بحالی کے عمل کا حصہ بن سکیں

،تصویر کا ذریعہAurelie Marrier d'Unienville

،تصویر کا کیپشنان طلبہ کے خیال میں اس تربیت سے نہ صرف انھیں تنخواہ ملے گی بلکہ ان کی زندگی بھی بہتر ہوگی

،تصویر کا ذریعہAurelie Marrier d'Unienville

،تصویر کا کیپشنان کے خیال میں یہ منصوبہ زنجبار کی ثقافت کے تحفظ اور شہر کے قدیم علاقے کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہAurelie Marrier d'Unienville

،تصویر کا کیپشنچونے کے ہتھر کی قدیم عمارتوں اور کنکریٹ سے بنی جدید عمارتوں کے درمیان سٹون ٹاؤن کی سکائی لائن کا مستقبل محفوظ ہوتا دکھائی دے رہا ہے: تصاویر اوریلی میریئر ڈی یوننویل