امریکہ میں ٹرمپ مخالف مظاہرے

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنٹرمپ کی جیت کے خلاف امریکہ کی کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشکاگو میں بھی ٹرمپ ٹاور کے باہر لوگوں نے مظاہرہ کیا ہے اور وہاں بھی ’نو ٹرمپ، نو کےکےکے، فاشسٹ امریکہ نہیں چاہیے‘ اور ’میرے صدر نہیں ہیں‘ جیسے نعرے لگ رہے تھے۔'

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننیو یارک شہر کے مین ہیٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور کے باہر سینکڑوں لوگوں نے مظاہرہ کیا اور یہ نعرے لگائے کہ ٹرمپ 'ہمارے صدر نہیں ہیں‘۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپولیس نے پہلے ہی اس عمارت کے آس پاس سکیورٹی سخت کر دی تھی اور رکاٹیں کھڑی کر دی تھیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنوائٹ ہاؤس کے باہر شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناوکلاہوما، کیلی فورنیا، پورٹ لینڈ، اور اوریگن جیسے علاقوں میں بطور احتجاج بہت سے لوگوں نے امریکی پرچم بھی جلائے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبدھ کے روز جیت کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لوگوں کو متحد رکھنے کی بات کہی تھی اور زور دیا تھا کہ وہ سبھی امریکیوں کے صدر ہوں گے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکہ کے صدر براک اوباما اقتدار کی ہموار منتقلی پر بات چیت کے لیے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصدارتی انتخابات میں اپنی حریف ہلیری کلنٹن کے خلاف حیران کن کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصدر اوباما نے ٹرمپ کے خلاف انتہائی سخت انتخابی مہم چلائی تھی اور انھیں صدراتی منصب کے لیے ناموزوں قرار دیا تھا۔ تاہم اب انھوں نے سبھی امریکیوں پر انتخابی نتائج تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔