BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 September, 2008, 09:35 GMT 14:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
آئی پی ایل، آصف کی طلبی
 

 
 
آصف
محمد آصف کو تیس اگست کے روز طلب کیا تھا لیکن ویزا نہ ملنے کے سبب پیش نہ ہوسکے تھے
انڈین پریمیئر لیگ کے ڈرگ ٹریبونل نے فاسٹ بولر محمد آصف سے کہا ہے کہ وہ گیارہ اکتوبر کو پیش ہوکر اپنے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے بارے میں وضاحت کریں۔

آئی پی ایل کا ڈرگ ٹریبونل سنیل گواسکر، شریش گپتے اور ڈاکٹر روی بپت پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں دہلی کی طرف سے کھیلتے ہوئے محمد آصف کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے یورین کے بی سمپل کے ٹیسٹ پر اصرار کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے وہ سوئٹزر لینڈ گئے تھے لیکن ان کا دوسرا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت رہا تھا۔

ٹریبونل نے محمد آصف کو تیس اگست کو طلب کیا تھا لیکن بھارتی ویزا نہ ملنے کے سبب وہ اس روز پیش نہیں ہوسکے تھے۔

محمد آصف کے ساتھ ان کے وکیل شاہد کریم اور ڈوپنگ کے ماہر ڈاکٹر گراہم ڈورگن بھارت جائیں گے۔

اگر ٹریبونل محمد آصف کی وضاحت سے مطمئن نہ ہوا تو ان کو دو سالہ پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں یورین سمپلز میں ممنوعہ دوا نینڈرولن کی مقدار مختلف رہی ہے لہذا محمد آصف سزا سے بچ جائیں گے۔

دوسال قبل بھی محمد آصف کو ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن تیکنیکی بنیاد پر وہ سزا سے بچ گئے تھے۔

 
 
اسی بارے میں
آصف کے ویزے میں تاخیر
04 August, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد