BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 May, 2008, 11:28 GMT 16:28 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
گواسکر: آئی سی سی سے مستعفی
 
سنیل گواسکر
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے صدر کے عہدے سے سنیل گاوسکر کا استعفی عین متوقع تھا
ہندوستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی سنیل گواسکر نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گیے بیان کے مطابق سنیل گواسکر نے اپنا استعفی بدھ کو دبئی میں کرکٹ کمیٹی کی سالانہ مٹینگ کے بعد دیا ہے۔

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی آٹھ سالہ صدارات ان کے لیے بہت اچھی رہی اور جو ممکن ہو سکتا تھا وہ انہوں نے کرکٹ کو دیا۔

گواسکر کے مطابق ان دنوں کرکٹ میچیز میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے اس لیے ان کے لیے یہ ممکن نہيں تھا کہ وہ کرکٹ کمیٹی کے صدر اور ذرائع ابلاغ پر اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ انصاف کرسکیں، اس لیے انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا ’اس کی مثال دیکھیے کے مجھے پیشہ وارانہ طور پر انڈین پرئیمر لیگ کے میچیز کی کمنٹری کرنی تھی، لیکن دبئی میں آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی مٹینگ کی صدارت کے لیے اسے چھوڑ کا آنا پڑا۔‘

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے سنیل گواسکر کو یہ کہا گیا تھا کہ وہ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی صدرات کے عہدے پر رہيں یا پھر میڈیا میں تجزیہ کار کے طور پر لکھیں اور ٹی وی پر ماہر اور کمنٹیٹر کے طور پر کام کریں۔ آئی سی سی کے اس مطالبے کے بعد سنیل گواسکر کا استعفی عین متوقع تھا۔

 
 
بریڈ مین دراز عمر اور کرکٹ
’زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے طویل عمر پاتے ہیں‘
 
 
اسی بارے میں
گواسکر کا کرکٹرسُپوت
21 January, 2004 | کھیل
پہلے باپ، اب بیٹے
10 December, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد