BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 28 September, 2007, 00:40 GMT 05:40 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
رانچی کو دھونی کا انتظار
 

 
 
دھونی
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی جنوبی افریقہ سے ٹونٹی ٹونٹی کا عالمی کپ جیت کر ہندوستان تو بدھ کو ہی لوٹ آۓ لیکن انکی اپنی ریاست میں انکے پرستار انکا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

حکومت انہیں ’جھارکھنڈ رتن‘ سے نوازنے کے لیے تیاری میں مصروف ہے۔ وزیر اعلیٰ مدھو کوڑا نے انہیں زیڈ درجے کا تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اور ساتھ میں ایک سرپرائز دینے کا وعدہ بھی ہے انکا۔ ہر طرف قیاس آرائیاں جاری ہے کہ یہ ’سرپرائز‘ کیا ہوگا۔

رانچی کے سپورٹس صحافی اجۓ کوکریرتی کے مطابق انڈین ٹیم کو آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی سیریزکے لیے جمعرات کو بنگلور پہنچنا تھا اور انتیس ستمبر کو پہلا ون ڈے کھیلا جانا ہے۔ یہ سیریز بیس اکتوبر چلے گی اس لیے بقول مسٹر کوکریتی ایسے میں میں دھونی کے لیے اس کے بعد ہی رانچی پہنچنا ممکن ہوگا۔

مسٹر کوکریتی کہتے ہیں کہ ابھی مارچ کی ہی بات ہے جب ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی خراب کارکردگی کے بعد دھونی کے زیر تعمیر گھر کو ناراض کرکٹ شائقین نے توڑ ڈالا تھا۔ خود دھونی بے حد خاموش طریقے سے رات کے اندھیرے میں رانچی لوٹے تھے۔

رانچی کے اخباروں میں اس بات سبقت لینے کی دوڑ ہے کہ کون دھونی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ خبریں اور فیچرز شائع کرتا ہے۔ دھونی کی زندگی اور کھیل سے متعلق ہر قسم کی اطلاعات فراہم کی جا رہی ہے۔

اخباروں کو دھونی کے والدین کا انٹرویو نہیں مل رہا تو انکے سکول ٹیچرز کی باتیں ہی سرخیاں بن رہی ہیں۔شائقین ہندوؤں کی مقدس کتاب ’ہنومان چالیسا’ کی طرح ’دھونی چالیسا’ پڑھ رہے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
ٹکٹ ہے آپ کے پاس ؟
24 September, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد