BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 13 August, 2007, 10:27 GMT 15:27 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جرمانے کے خلاف شعیب کی اپیل
 

 
 
شعیب اختر
شعیب کے ڈسپلن پوائنٹس بھی منہا کیے گئے تھے
فاسٹ بولر شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کی طرف سے عائد کیے گئے جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

پہلے یہ اطلاع آئی تھی کہ شعیب اختر نے اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بقول ان کے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک افسر کے مبینہ نامناسب رویے پر بھی سخت مشتعل تھے اور انہوں نے اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سے بھی بات کی تھی۔


واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے منیجر کو بتائے بغیر کیمپ چھوڑ کر چلے جانے پر شعیب اختر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت حسین نغمی نے بی بی سی کو بتایا کہ شعیب اختر کی باقاعدہ اپیل پاکستان کرکٹ بورڈ کو مل گئی ہے اور اب اپیل کمیٹی اس کا جائزہ لے گی۔

شفقت نغمی نے اپنے اس اخباری بیان پر تبصرہ کرنے سے معذرت چاہی جس میں انہوں نے کہا ہے تھا کہ شعیب اختر نے انہیں فون کر کے منیجر کو بتائے بغیر کیمپ سے جانے کی غلطی تسلیم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپیل کے بعد چونکہ معاملہ اب مختلف صورت اختیار کرگیا ہے لہذا ان کا اس بارے میں کچھ کہنا مناسب نہیں۔

شفقت حسین نغمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ عبدالرزاق کے خلاف تادیبی کارروائی کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لے رہا ہے جنہوں نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کی تھی۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد