BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جونیئر ٹیموں کے نئے سلیکٹرز
 

 
 
سلیکشن کمیٹی انڈر 19، انڈر 17، انڈر15، اور اکیڈمی ٹیم کا انتخاب کرے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کااعلان کر دیا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کرنل ریٹائرڈ نوشاد علی ہیں۔ کرنل نوشاد علی نے ٹیسٹ میچز تو صرف چھ کھیلے ہیں لیکن کسی نہ کسی حثیت سے مختلف بورڈز کے ساتھ منسلک رہے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کی ٹیم کے مینجر اور میڈیا مینجر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔

جونیئرٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز آفتاب بلوچ، اظہر خان، محسن کمال اور سپن بالر ارشد خان شامل ہیں جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مدثر نزر بھی سلیکشن کمیٹی کی معاون رکن ہوں گے۔

اس کمیٹی کی معیاد بھی قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی طرح دو سال رکھی گئی ہے۔کمیٹی کل وقتی بنیاد پر ہوگی اور کرکٹ بورڈ اسے معاوضہ دے گا۔

یہ سلیکشن کمیٹی انڈر 19، انڈر 17، انڈر15، اور اکیڈمی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

سلیکشن کمیٹی کے کچھ اراکین نسبتا نوجوان ہیں جن میں خاص طور پر سابق بالر محسن کمال اور سپنر ارشد خان شامل ہیں۔ارشد خان 5-2004 میں پاکستان میں ہونے والی پاک بھارت سیریز میں قومی ٹیم میں شامل تھے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد