BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 26 March, 2007, 13:19 GMT 18:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ورلڈ کپ: سُپر 8 مرحلہ منگل سے
 
برائن لارا
برائن لارا نے سن دو ہزار چار میں انٹیگا میں چار سو رنز بنا کر ٹیسٹ ریکارڈ قائم کیا تھا
عالمی کرکٹ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز منگل کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین مقابلے سے ہوگا۔

سپر ایٹ مقابلوں کے دوران گروپ سطح کی کارکردگی کی بنیادی پر آگے آنے والے آٹھ ٹیموں کے درمیان میچ ہوں گے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم گروپ ڈی میں سرفہرست رہی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو گزشتہ سال چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ سٹیج میں ہونے والے ایک میچ میں دس رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم فاتح رہی تھی۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے گروپ سٹیج کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے 71 رنز بنائے تھے جبکہ مورٹن کا سکور 90 رنز رہا تھا۔

آسٹریلیا کی ٹیم ایڈم گلکراسٹ کے 90 رنز کے باوجود میچ دس رنز سے ہار گئی تھی۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر جیروم ٹیلر نے انچاس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اب تک ہونے والے مقابلوں میں ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی خاص مشکل کے کامیابی حاصل کی ہے۔

دوسری طرف آسٹریلیا کی ٹیم بھی عالمی کپ کے آغاز سے پہلے اپنی فارم کے بارے میں پائے جانے والے خدشات کے برعکس اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ سری لنکا سے بدھ کو ہوگا۔

جمعرات کے روز ویسٹ انڈیز کا مقابلہ گروپ سی میں سر فہرست رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

جمعہ کے روز گروپ ڈی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم آئرلینڈ کا مقابلہ گروپ سی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم انگلینڈ سے ہوگا۔

اکتیس مارچ کو آسٹریلیا کی ٹیم بنگلہ دیش سے کھیلے گی۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد