BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 December, 2006, 11:29 GMT 16:29 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
شعیب اور آصف فیصلے سے خوش
 

 
 
آصف اور شعیب نے کمیٹی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے (فائل فوٹو)
فاسٹ بولر شعیب اختر اور محمد آصف نے اینٹی ڈوپنگ اپیل کمیٹی کی جانب سے پابندی کی سزا ختم کئے جانے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے نئی زندگی قرار دیا ہے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ سے سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ سے دور ہوجانے پر بہت افسردہ تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ سب کچھ ختم ہوگیا ہے لیکن انہیں سزا ختم ہونے کی خوشی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرسکیں گے۔

محمد آصف کا کہنا ہے کہ ان کا پورا خاندان گزشتہ دو ماہ سے پریشانی کے عالم میں تھا اور اس پریشانی میں ان کا وزن چھ پاؤنڈ کم ہوگیا تھا۔ ’خدا کا شکر کہ یہ مایوس کن لمحات ختم ہوئے اور وہ دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے‘۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد