 | | | محمد یوسف نے اس سیریز میں کئی ریکارڈ توڑے ہیں |
پاکستان کے سٹار بیٹسمین محمد یوسف کو ایک کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز اور مسلسل چھ ٹیسٹ سنچریاں بنانے سر ڈونلڈ بریڈمین کا ریکارڈ برابر کرنے پر کرکٹ کے شائقین سے زبردست خراجِ تحسین تو ملا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ انہیں پاکستان میں بھی مختلف ایوارڈز ملے ہیں۔ انہیں مین آف دی سیریز اور مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اور اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انہیں نو مختلف ایوارڈز بھی ملے ہیں۔ ان کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔ ۔ پیٹرن انچیف آف کرکٹ صدرِ پاکستان کی طرف سے دس لاکھ روپے کا انعام۔ ۔ گورنر آف سندھ عشرت العباد کی طرف سے پانچ لاکھ کا انعام۔ ۔ اے آر وائے کی طرف سے دس لاکھ روپے۔ ۔ ٹین سپورٹس کی طرف سے دس لاکھ روپے۔ ۔ یونائیٹڈ موبائل کی طرف سے پانچ لاکھ روپے۔ ۔ فورچون گروپ دبئی کی طرف سے دس لاکھ روپے۔ ۔ برطانیہ میں مقیم راولپنڈی کے رہائشی سربلند خان کی طرف سے پانچ لاکھ روپے۔ ۔ ڈاکٹر شاہد طاہر کی طرف سے ایک لاکھ روپے۔ ۔ پیپسی کولا کی طرف سے نو لاکھ کی مالیت کی ہنڈا سٹی کار۔ ان سب انعامات کی مجموعی مالیت پینسٹھ لاکھ روپے بن جاتی ہے۔ |