BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 01 December, 2006, 09:20 GMT 14:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
آفریدی پہلے ون ڈے سے باہر
 

 
 
شاہد آفریدی
شاہد آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں7013 رنز بنانے کے علاوہ193 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں
ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ دسمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کےلیے اعلان کردہ پاکستانی ٹیم سے شاہد آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ لیگ اسپنر دانش کنیریا سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ رانا نوید الحسن کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت یونس خان کریں گے جس کی وجہ انضمام الحق پر عائد کردہ چار میچوں کی پابندی ہے جو پنڈی کے میچ کے ساتھ ختم ہوگی۔

شاہد آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں7013 رنز بنانے کے علاوہ193 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں لیکن حالیہ ون ڈے میچوں میں ان کی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی ہے۔آخری25 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں وہ ایک بھی نصف سنچری نہیں بناسکے ہیں اور ان کا بہترین انفرادی اسکور صرف34 رنز انگلینڈ کے خلاف پنڈی میں رہا۔

پنڈی کے ون ڈے کے لئے اعلان کردہ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔ یونس خان( کپتان) عمران فرحت۔ محمد حفیظ۔ محمد یوسف۔ عبدالرزاق۔ کامران اکمل۔ شعیب ملک۔ عمرگل۔ رانانویدالحسن۔ راؤافتخار۔ محمد سمیع۔ عبدالرحمن۔ یاسرحمید اور دانش کنیریا۔

 
 
اسی بارے میں
آفریدی ٹیسٹ سے آؤٹ
12 April, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد