BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 October, 2006, 15:32 GMT 20:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
موہالی: کرکٹرز کی نماِزعید
 

 
 
کھلاڑیوں نے جامع مسجد میں نماز عید ادا کی
ہندوستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیئے آئے پاکستانی کھلاڑیوں نے منگل کو کڑی سکیورٹی کے درمیان بالنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ چندی گڑھ کی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔

پاکستانی کھلاڑی جب وہاں پہنچے تو ہریانہ کے گورنر اے آر قدوائی کے علاوہ سینکڑوں مسلمان عید کی نماز ادا کر رہے تھے۔

نماز کے بعد ٹیم کے کپتان یونس خان نے سب کو ہندوستان اور پاکستان میں بھی عید کی مبارک باد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہاں دیوالی اور عید کے تہوار دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور ہندوستان میں کھیل کر ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے ہم اپنے گھر میں ہی ہیں‘۔

کھلاڑی نماز عید ادا کر رہے ہیں

یونس خان اپنے کوچ باب وولمر کے ساتھ پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین کے مذہب سے متعلق بیان پر کچھ پریشان سے نظر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے اراکین کے درمیان مذہب کا کوئی ایشو نہیں ہے کیونکہ تقریبًا سب ہی کھلاڑی مسلمان ہیں۔

پچھلے سال سے پاکستانی کھلاڑیوں نے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا سلسلہ شروع کیا ہے چاہے وہ میدان میں ہوں یا ہوٹل میں۔

موہالی میں جہاں پاکستانی کھلاڑی ٹھہرے ہوئے ہیں وہاں ان کے لیئے خاص طور پر عید کے موقع پر سویاں اور دوسری مٹھائیاں بنائی گئیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد