BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 06 October, 2006, 09:07 GMT 14:07 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاکستان ناں، یارکشائرہاں: یونس
 

 
 
یونس خان کو ناٹنگھم شائر کی طرف سے بھی کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے
یونس خان کو ناٹنگھم شائر کی طرف سے بھی کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے والے یونس خان آئندہ سال انگلش کاؤنٹی یارکشائر کی کپتانی کریں گے۔

یارکشائر نے یونس خان سے آئندہ سال کھیلنے میں نہ صرف دلچسپی ظاہر کی ہے بلکہ اس کی خواہش ہے کہ وہ قیادت کے فرائض بھی انجام دیں۔

یونس خان نے جمعرات کو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنےسے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ وہ ڈمی کپتان بننا نہیں چاہتے اور انہوں نے مستقبل میں بھی کپتانی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دوسری جانب انگلش کاؤنٹی یارکشائر ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

یونس خان کو ناٹنگھم شائر کی طرف سے بھی کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے جس کی طرف سے وہ گزشتہ سال پانچ میچ کھیلے تھے لیکن ناٹنگھم کے پاس غیرملکی کھلاڑیوں کے کوٹے میں نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ اور ڈیوڈ ہسی کھیلتے ہیں لہذا توقع ہے کہ یونس خان سے یارکشائر کا مکمل سیزن کا معاہدہ عمل میں آجائے۔ یاکرشائرانہیں کریگ وائٹ کی جگہ قیادت کی ذمہ داری بھی سونپنا چاہتی ہے۔

اس سال یارکشائر کی طرف سے غیرملکی کھلاڑیوں کے کوٹے میں آسٹریلیا کے ڈیرن لیمین اور جیسن گلیسپی کھیلے تھے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد