BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 November, 2005, 09:37 GMT 14:37 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’فیلڈنگ قانون کی وضاحت کریں‘
 

 
 
باب وولمر
وولمر سیریز کے دوران کسی بھی تنازعہ سے بچنا چاہتے ہیں
انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان کی جانب سے بولر کی گیند بیٹسمین تک پہنچنے سے پہلے ہی فیلڈنگ میں تبدیلی کے معاملے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کی ہے۔

باب وولمر کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل صورتحال واضح کر دی جائے تاکہ کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو۔ باب وولمر چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل میچ ریفری اور امپائرز کے ذریعے اس قانون کی مکمل وضاحت کردی جائے۔

پنڈی کے سہ روزہ میچ میں جب ایشلے جائلز اشعر زیدی کو بولنگ کر رہے تھے تو سلپ میں کھڑے ہوئے انگلش کپتان مائیکل وان دو مرتبہ گیند بیٹسمین تک پہنچنے سے قبل ہی اپنی پوزیشن چھوڑتے ہوئے لیگ سلپ کی جانب چلے گئے تھے۔

جب میچ کے بعد مائیکل وان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے یہ ماننے سے انکار کردیا کہ انہوں نے ایسا کرکے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ ان کے نزدیک یہ ان کی ذہانت یا چالاکی تھی۔

کرکٹ کے قانون1۔47 میں یہ درج ہے کہ کوئی بھی فیلڈرگیند بیٹسمین تک پہنچنے سے قبل اپنی فیلڈ پوزیشن تبدیل نہیں کرسکتا۔

یاد ر ہے کہ سنہ 1987 میں جب انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئی تھی تو فیلڈر کو اپنی پوزیشن بولر کی گیند بیٹسمین تک پہنچنے سے قبل ہی تبدیل کرانے پر مائیک گیٹنگ کو امپائر شکور رانا کی وارننگ سننی پڑی تھی جس پر وہ ان سے الجھ پڑے تھے۔

 
 
66فیصل آباد تنازع
آخر مائیک گیٹنگ کو معافی مانگنا پڑی
 
 
66سیریز کانٹے دار ہوگی
’برطانوی ٹیم کےغبارے سے ہوا نکال دیں گے‘
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد