BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 September, 2005, 12:18 GMT 17:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
شبیرکو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ
 

 
 
بورڈ شبیراحمد کی ہوم سیریز میں شرکت یقینی بنانا چاہتا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شبیراحمد کے بولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے آسٹریلوی بائیو مکینک ماہر پروفیسر بروس ایلیٹ کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شبیراحمد اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ عاقب جاوید اور باب وولمر کی مدد سے ان کے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔

پی سی بی کسی بائیومکینک ماہر کی خدمات حاصل کرکے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے کیونکہ اگر شبیراحمد دوبارہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئے تو پھر انہیں ایک سال تک کرکٹ سے دور رہنا پڑے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ پروفیسرایلیٹ سے رابطہ کررہے ہیں اور جیسے ہی انہوں نے اپنی دستیابی سے آگاہ کیا شبیراحمد کو آسٹریلیا بھجوادیا جائے گا۔

سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ عام طور پر بائیومکینک ایکسپرٹ کی رپورٹ آئی سی سی کے پاس بھجوانے کا عمل دوہفتے پر مشتمل ہوتا ہے لیکن کوشش کی جائے گی کہ یہ رپورٹ ایک ہفتے میں آئی سی سی کے پاس چلی جائے اور پھر آئی سی سی سے کہا جائے گا کہ وہ جلد اپنے بولنگ ایکشن جائزہ گروپ کا اجلاس بلواکر شبیراحمد کے بولنگ ایکشن کے بار ے میں رپورٹ کا جائزہ لے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اکتوبر کے آخری ہفتے تک اس عمل کو مکمل کرکے شبیراحمد کی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شرکت کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد