BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 September, 2005, 16:36 GMT 21:36 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
آرمسٹرانگ اور شیرل کرو کی منگنی
 
لانس آرمسٹرانگ اور شیرل کرو
جوڑے نے ابھی شادی کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے
امریکی سائیکلنگ کے ہیرو لانس آرمسٹرانگ اور راک سنگر شیرل کرو نے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔

سات مرتبہ ٹور دی فرانس جیتنے والے لانس آرمسٹرانگ اور شیرل کرو نے سن ویلی، آئیڈاہو میں چھٹیاں گزارتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا۔ تاہم ابھی تک انہوں نے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

آرمسٹرانگ نے جولائی میں ساتویں مرتبہ ٹور دی فرانس جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے ان پر ممنوعہ دوائیاں استعمال کرنے کا الزام لگتا رہا ہے۔

ایک فرانسیسی اخبار ’لکیپ‘ نے آرمسٹرانگ پر الزام لگایا کہ انہوں نے 1999 میں خون کی گردش کو تیز کرنے والی دوائی استعمال کی تھی۔ آرمسٹرانگ اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

یہ آرمٹسرانگ کی دوسری شادی ہے۔ ان کے پہلی بیوی کرسٹن سے تین بچے ہیں۔ جبکہ راک سٹار شیرل کرو نے، جو اپنے مشہور گانے ’آل آئی وانا ڈو‘ اور ’اف اٹ میکس یو ہیپی‘ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، پہلے کبھی شادی نہیں کی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد