BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 August, 2005, 17:18 GMT 22:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاکستانی ایتھلیٹس فن لینڈ روانہ
 

 
 
عالمی چیمپین شپ فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی میں چھ اگست سے شروع ہو رہی ہے
پاکستان کے دو اتھلیٹ فن لینڈ میں ہونے والی عالمی اتھلیٹکس چیمپین شپ میں شرکت کے لیے بدھ کی شام لاہور سے روانہ ہوئے ہیں۔

فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی میں چھ سے تیرہ اگست تک ہونے والی اس عالمی چیمپین شپ میں پاکستان سے ایک مرد اتھلیٹ افضل بیگ اور ایک خاتون اتھلیٹ اس عالمی چیمپین شپ میں وائلڈ کارڈ انٹری کی بنیاد پر ملنے والے دعوت نامے کی بنا پر شریک ہو رہے ہیں۔

افضل بیگ عالمی چیمپین شپ میں دو سو میڑ کی دوڑ میں حصہ لیں گے۔ ان کا انتخاب مارچ میں ہونے والی قومی چیمپین شپ میں ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔

پاکستانی تیراک ہوں یا اتھلیٹ جب بھی عالمی سطح کے کسی مقابلے میں شریک ہوتے ہیں تو ہیٹس یعنی پہلے راؤنڈ سے ہی آ گے نہیں جا پاتے لیکن افضل بیگ کے بقول انہوں بہت محنت اور سخت تربیت کی ہے اور ان کا مصمم ارادہ ہے کہ وہ اگلے راؤنڈ تک ضرور پہنچیں۔
افضل بیگ کا دو سو میڑ کی دوڑ میں دورانیہ اکیس اعشاریہ چونتیس سیکنڈ ہے۔

گل ناز آرا عالمی چیمپین شپ میں خواتین کی آٹھ سو میڑ کی دوڑ کے مقابلے میں شامل ہو رہی ہیں۔

گل ناز قومی چیمپین شپ میں پانچ گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ انڈ و پاک پنجاب گیمز میں سلور میڈل بھی جیت چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کا یہ ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ پورے پاکستان کی خواتین اتھلیٹس میں سے انہیں اپنے ملک کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے۔

گل ناز آرا کے بقول عالمی چیمپین شپ میں دنیا کی بڑی بڑی اتھلیٹس شرکت کر رہی ہیں اور ان کو ملنے والی سہولتیں اور تربیت ایسی ہے کہ ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے لہذا وہ وہاں اپنا قومی ریکارڈ ہی بہتر کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔

آٹھ سو میڑ میں گل ناز کا ٹا‏ئم دو منٹ اور آٹھ سیکنڈ ہے۔ گل ناز پُرعزم ہیں کہ ستمبر میں تہران میں ہونے والے وومین اسلامک گیمز میں وہ میڈل حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد