BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 July, 2005, 08:25 GMT 13:25 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
شبیر کی ذمہ داری عاقب پر
 

 
 
شبیر کے باؤلنگ ایکشن میں خرابی دور کرنےکی ذمہ داری عاقب جاوید پر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالر شبیر احمد کے بالنگ ایکشن کودرست کرنے کا ذمہ داری ماضی کے فاسٹ بالر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے چیف کوچ عاقب جاوید کو سونپی ہے۔

عاقب جاوید کا دعویٰ ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل
ہی وہ شبیر احمد کی یہ خامی دور کر کے انہیں آئی سی سی کی جانب سے ان کے باؤلنگ ایکشن پر لگےاعتراض کو دور کروا لیں گے۔

چند دن پہلےانگلینڈ کی ایک بائیومکینکس لیبارٹری کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کوموصول شدہ رپورٹ کےمطابق شبیراحمد کا بالنگ ایکشن بہت حد تک غلط ہے اور آئی سی سی کے قانون کےمطابق کلائی کے پندرہ ڈگری کے
خم سے اس حد تک تجاوز کر کے ستائیس ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔

عاقب جاویداس رپورٹ کومکمل طور پر ماننے کو تیار نہیں۔ ان کے بقول ویسٹ انڈیز میں جن گیندوں پر شبیر احمد رپورٹ ہوئےان کاخم اتنا زیادہ نہیں تھا۔
لہذا اس رپورٹ میں شبیر احمد کی مختلف ڈلیوریز پر جو پیمائش بتائی گئی ہے وہ ان کے نزدیک درست نہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ البتہ بالنگ ایکشن میں خرابی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شبیراحمد ان فٹ ہونے کے سبب کئی ماہ تک کرکٹ سے دور رہے۔

ٹھیک ہونے کے بعد شبیراحمد کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا بھی زیادہ موقع نہیں مل سکا اور اسی لیے ویسٹ انڈیز میں وہ غلط بالنگ ایکشن کے لیے رپورٹ ہوئے تاہم زیادہ تر تھک جانے کے بعد وہ ایسی بالز پھینکتے تھے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ انہوں نے شبیر کے بالنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے دو طریقے ایجاد کیے ہیں۔

ایک طریقے میں ایک لمبے رن اپ کے سامنے ایک شیشہ لگا دیا ہے۔اس طریقے سے دو فائدے ہوں گےایک تو یہ کہ شبیرعام طور پر سیدھا رن اپ نہیں لیتے
اس طرح وہ سیدھے رن اپ سے آئیں گےاور سامنے لگے شیشے پر خود اپنا ایکشن دیکھیں گے۔

دوسرے طریقے میں شبیر کوایک ڈھائی فٹ چوڑی سرنگ میں بالنگ کروائی جائے گی اور جب وہ غلط ایکشن سے بال کروائےگا تواس کی بازو سرنگ کی دیوار سے ٹکرا جائے گی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ان دونوں طریقوں کی آسٹریلوی ماہرین نے کافی تعریف کی ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سائنس کےمطابق ایک عام آدمی کی کوئی عادت چھڑوانی ہو تو اسے دس ہزار بار پریکٹس کروائی جائے تو عادت درست ہو جاتی ہے جبکہ ایک ذہین شخص چار سے پانچ ہزار بار ہی میں درست ہو جاتا ہے اور عاقب کے خیال میں شبیر احمد ایک ذہین آدمی ہے اور وہ جلد ہی اس خامی پر قابو پا لے گا۔

عاقب جاوید کے بقول شبیراحمد پر وہ چھ ہفتے کے لیے کام کریں گے اور پھر ان کی تجویز ہے کہ دو ہفتوں کے لیے انہیں ویسٹرن آسٹریلیا کی یونیورسٹی میں بھیجا جائے جہاں بروس ایلیٹ، ڈیرل فوسٹر اور ڈینس للی جیسے ماہرین ان کےباؤلنگ ایکشن کو مزید بہتر کربنائیں گےاور پھر اس کے بعدان کا دوبارہ ٹیسٹ کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ برطانوي کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے
پہلے ٹیسٹ سے پہلے پہلے شبیر کو باؤلنگ ایکشن پر لگے اعتراضات دور
کروا کرٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اگرشبیراحمد کا بالنگ ایکشن برطانوی ٹیم کے دورے سے پہلے بہتر ہو جائے
تو یہ پاکستانی ٹیم کے لیےایک اچھا شگون ہوگا کیونکہ فاسٹ بالر شعیب اختر کی برسات کی دھوپ چھاؤں کی طرح بدلتی ہوئی فٹ نس کے سبب
پاکستان ٹیم کے لیے فاسٹ بالنگ کے شعبے میں بہت کم آپشنز رہ جاتے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد