BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 July, 2005, 08:17 GMT 13:17 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اے ٹیم کے لیے بھی حفاظتی انتظامات
 

 
 
اب اے ٹیموں کی آمد سے پہلے بھی حفاظتی انتظام کا جائزہ لیاجانےلگا ہے
غیر ملکی نیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد سے پہلے تو ان ٹیموں کے سکیورٹی وفد پاکستان آتے ہی تھے اب اے ٹیموں کی آمد سے پہلے بھی پاکستان کے شہروں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جانے لگا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےمیڈیا ڈائریکٹرعباس زیدی کے بقول آسٹریلیا کا ایک سکیورٹی وفد اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

یہ وفد ستمبر میں دونوں ملکوں کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کے لیےسکیورٹی کی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو چار روزہ اور تین ایک روزہ میچ ہوں گے۔

ان میچوں کے لیے راولپنڈی اور لاہور کو چنا گیا ہے۔تاہم حتمی شیڈول سکیورٹی وفد کی آمد کے بعد ہی طے ہوگا۔

یاد رہے کا سن دو ہزار دو میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اس وقت کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیرضیاءنے یہ دورہ پاکستان سے باہر کروایا تھا۔

گیارہ سے اٹھائیس اگست تک جنوبی افریقہ کی اکیڈمی ٹیم بھی پاکستان کی اکیڈمی ٹیم کے ساتھ دو چار روزہ اور تین ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے آرہی ہے تاہم ناصرف جنوبی افریقہ سے کوئی سیکیورٹی وفد نہیں آیا بلکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نیشنل سٹیڈیم کراچی میں چار روزہ میچ بھی کھیل رہی ہے جہاں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے اکثر ٹیمیں کتراتی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد